Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں آشا کارکنوں کا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان، اجرت اور مراعات کو لے کر احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مختلف مطالبات کی حمایت میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے تحت کام کرنے والی آشا کارکنوں نے منگل سے غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز آشا کارکن بڑی تعداد میں آسنسول میونسپل کارپوریشن پہنچیں اور الزام لگایا کہ انہیں وقت پر انسنٹیو نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ تین سے چار مہینوں کی انسنٹیو ایک ساتھ دی جاتی ہے، وہ بھی پوری رقم نہیں ملتی۔ آشا کارکنوں نے مزید بتایا کہ وہ جتنا کام کرتی ہیں، اس کے مقابلے میں انہیں مناسب معاوضہ نہیں ملتا۔ ان مسائل کو لے کر وہ پہلے بھی کئی بار احتجاج کر چکی ہیں، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسی لیے مجبور ہو کر انہوں نے غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے پر ڈپٹی میئر وسیم الحق نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آشا کارکنوں کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں آشا کارکنوں کو کیا معاوضہ ملتا تھا، اس پر بھی نظر ڈالنی چاہیے، اور ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں کون کون سی سہولیات ملی ہیں، اس کی بھی جانکاری ہونی چاہیے۔ انسنٹیو کی ادائیگی میں تاخیر کے سوال پر وسیم الحق نے بتایا کہ این یو ایچ ایم (NUHM) منصوبے کے تحت آشا کارکنوں کو انسنٹیو ملتا ہے، جس میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ریاست کے واجبات روک رہی ہے، جس کی وجہ سے مالی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست کے عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔ ڈپٹی میئر نے یہ بھی کہا کہ آشا کارکنوں کی خدمات سے آسنسول میں صحت کی سہولیات کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکتا ہے، لیکن بعض سیاسی جماعتیں انہیں گمراہ کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ سیاست کا شکار ہو رہی ہیں۔