Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*غزل* ۔۔۔۔۔۔ *ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*غزل*

مشکل بہت ہے فیصلہ کیسے کرے کوئی
حل آپسی یہ مسئلہ کیسے کرے کوئی

ان کو نہیں کسی سے بھی جب گفتگو پسند
جاری سخن کا سلسلہ کیسے کرے کوئی

بستی اجاڑنا ہے جب مقصود آپ کا
تو ذکر قصر غم کدہ کیسے کرے کوئی

بنیاد ہی کھڑی ہے تمہاری دروغ پر
پھر تم سے کوئی معاملہ کیسے کرے کوئی

تکمیل آرزو میں ہوئیں دفن خواہشیں
آگے سفر کا حوصلہ کیسے کرے کوئی

پھر لشکر یزید کے نرغے میں ہیں حسین
برداشت اب یہ زلزلہ کیسے کرے کوئی

نازاں دل و دماغ ہی روشن نہ ہوں اگر
حالات کا مقابلہ کیسے کرے کوئی

*ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
پھلواری شریف، پٹنہ

Latest News

Related News