رانی گنج ایریا ٹریڈ یونین کو آرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے ایک میمورنڈم سونپا گیا۔رانی گنج بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع آسنسول منی بس ایسو سی ایشن شاخ رانی کو سیٹو کی جانب سے میمورنڈم سونپا گیا۔عرضداشت میں بس ملازمین کے مسائل کے ذکر کے ساتھ تنخواہ میں اضافہ سمیت انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گءی ہے۔اس کے علاوہ بس ملازمین کو بونس دینے اور آمد ورفت کے ذرائع کی بقا کے لیے مناسب قدم اٹھانے کی بھی گزارش عرضداشت میں درج ہیں۔دفتر کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ آج سیٹو کی جانب سے ایک میمو رنڈم دیا گیا ہے۔مذکورہ دفتر آسنسول منی بس ایسو سی ایشن کی شاخ ہے۔اس مکتوب کو آسنسول مین آفس بھیج دیا جاءے گا۔موقع پر سیٹو کے رونو دتہ،سپریا رائے،ہیمنت پربھاکر،دیبندو مکھرجی،منجیت بوس و دیگر موجود رہے۔




Post Views: 147










