Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*غسل کے دوران ندی میں ایک نوجوان غرقاب ،شام تک تلاشی کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چلا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : دامودر ندی میں غسل کے دوران ایک نوجوان ندی میں غرقاب ہوگیا ۔یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی دوپہر ہیرا پور پولیس اسٹیشن کے تحت دامودر ندی پر بھوت ناتھ گھاٹ پر پیش آیا۔ لاپتہ نوجوان کا نام محمد نشاط (16) ہے۔ وہ ہیرا پور کے رام باندھ کا باشندہ تھا۔ محمد نشاط ٹوٹو چلاتا تھا۔

اتوار کو کچھ مسافروں کو دامودر ندی پر بھوت ناتھ گھاٹ لے کرگیا تھا۔مسافروں کو نہاتے دیکھ کر وہ بھی نہانے کے لیے دامودر ندی میں اترگیا۔ اسی درمیان وہ پانی میں لاپتہ ہوگیا تھانہ ہیرا پور کی پولیس کو خبر ملی۔ پولیس نے سول ڈیفنس کو اطلاع دی۔ کونسلر اور بلاک ترنمول صدر انوپ ماجھی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم شام تک نشاط کی کوئی خبر نہیں تھی۔