Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بنگال سرشٹی اور راؤنڈ ٹیبل انڈیا کے اشتراک سے معذوروں کو وہیل چیئر اور بیساکھی فراہم کی گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول کے اوڈیسی کلب میں بنگال سرشٹی اور راؤ نڈ ٹیبل انڈیا کے اشتراک سے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام میں دونوں تنظیموں کے سی ایس آر(CSR) ایکٹیویٹی کے تحت 15معذوروں کو وہیل چیئر اور بیساکھی دی گئی ۔موقع پر راؤنڈ ٹیبل انڈیا کے نتن کھمانی نے کہا کہ انکی تنظیم خاص کر اسکولوں میں کلاس روم بنانے میں مدد کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اس طرح کے سماجی خدمات بھی تنظیم کے ذریعہ انجام دی جاتی ہیں تاکہ سماج کے پچھڑے طبقے کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے بتایا کہ راؤنڈ ٹیبل انڈیا یومیہ اوسطاً ایک کلاس روم تعمیر کر رہی ہے۔ہفتہ میں ایک دن سنیچر کو تقریباً 200 ضرورت مند افراد کو دوپہر کا کھانا کھلایا جاتا ہے۔ماحول کو صاف ستھرا بنائے رکھنے کے مقصد کے تحت ہر ماہ پچھڑے علاقوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کی جاتی ہے۔انکی تنظیم کے ذریعہ “ایچ ون لفٹ ون”نام سے ایک اسکیم چلائی جاتی ہے۔اسکیم کا مقصد لوگوں کو خود کفیل بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون کو سلائی مشین عطا کی گئی ساتھ ہی ایک شخص کو ٹھیلہ فراہم کرایا گیا تھا۔اس ٹھیلہ پر وہ سبزی فروخت کر رہا ہے۔آگے انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے “گو گرین”نامی مہم کے ذریعہ لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال سے دور رہنے اور ماحول کو پراگندہ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے بیداری مہم چلائی جاتی ہے۔تنظیم اپنے ممبران کی صحت کے سلسلے سے بھی متفکر ہے یہی وجہ ہے کہ گاہے بگاہے یوگا سیشن بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔پروگرام میں نتیش رونگٹا،سنیل سون، بھائی ونے اگروال سمیت بنگال سرشٹی اور راؤنڈ ٹیبل انڈیا کے ممبران موجود رہے۔

 

Latest News