برن پور : ریاست گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ قومی کھیلوں کی ایتھلیٹک مقابلہ کے لیے فیڈریشن آف انڈیا اے ایف آئی نے ایم ای شمشی تکنیکی افسر کے طور پر منتخب کیا ہے۔واضح ہوکہ یہ کھیل 27ستمبر سے 10اکتوبر 2022تک جاری رہیں گے۔ایتھلیٹکس ایونٹ 29ستمبر سے 4اکتوبر کے منعقد ہونگے۔واضح ہو کہ ایم ای شمشی بھارتیہ ایتھلیٹکس مہا سنگھ کے سینیر اور تجربہ کار تکنیکی افسر ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کھیلوں میں ہندستان کی نمایندگی کی ہے۔کامن ویلتھ گیم،ایف اے ایشین گیم،ساف گیم ،ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ،ورلڈ میراتھن،کھیل انڈیا گیمز و دیگر شامل ہیں۔وہ سیل ایسکو میں جی ایم پرسنل کے عہدے پر فاءز ہیں۔قومی سطح کے ایتھلیٹ رہے چکے ہیں۔اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے این آئی ایس کے کوچ بھی ہیں۔ایم ای شمشی کھیلوں کی دنیا میں ایک ایتھلیٹ ،منتظم کار و تکنیکی افسر کے ساتھ ساتھ ضلع،ریاست اور قومی سطح پر کئی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ آئی ایس پی، سیل اور شلپانچل میں انکی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔













