Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

کلٹی میں اعزازی مشاعرہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کلٹی میں اعزازی مشاعرہ*
مورخہ 14/اپریل/2026ء کو پتیانہ محلہ (کلٹی, مغربی بنگال) میں بحرِادب اور بزمِ معراج کے اشتراک سے ممبئ کے معروف شعرا حکم چند کوٹھاری اصغر اور تابش رامپوری کے اعزاز میں شاندار مشاعرے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت کہنہ مشق اور صاحب دیوان شاعر معراج احمد معراج نے فرمائ جبکہ نظامت کے فرائض یاسین ثاقب نے انجام دیے. مہمان شعرا کو شال اظہر عارف اور جاں نثار اخترنے پیش کی جبکہ صدرِمشاعرہ اور ناظمِ مشاعرہ کو شال انعام الحق انعام اور ہریرہ شہزاد وارثی کے ہاتھوں پیش کی گئی.سپاس نامہ صدر محفل معراج احمد معراج نے اور ابن تاج نے حکم چند کوٹھاری اصغراور تابش رامپوری کو پیش کیا، دیگر مہمانان ِگرامی میں جناب منصور ماسٹراورجناب قیوم نشتر جلوہ افروز تھے۔معراج صاحب اور جناب ابن تاج نے دونوں مہمانوں کے تعلق سے تعارفی کلمات پیش کیۓ۔معراج صاحب نے کہا کہ حکم چند کوٹھاری اصغر نے اردو سیکھی اور پھر وہ شاعری کے رموز سے واقف ہوئے اور اب انہیں اردو پر دسترس حاصل ہے ۔ ابتدا میں خالق کلٹوی اور حافظ معاذ نے نعت سرائی کی جبکہ غلام جیلانی نے اپنی سریلی آواز میں غزل پیش کی۔ معراج احمد معراج،ابن تاج،پرویز عالم قاسمی،اظہر عارف، جاں نثار اختر،یاسین ثاقب،انعام الحق انعام، ہریرہ شہزاد وارثی،حافظ محمد ارشد، سلیق الرحمٰن،نظر امام نباض ،عمران افروزاور شمشاد اکرم نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ صاحب ِاعزاز حکم چند کوٹھاری اصغر اور تابش رامپوری نے اپنی اپنی متعدد غزلیں سنائیں اور اصغر صاحب نے کہا کہ” بحرِادب “اور “بزمِ معراج” نے ہماری عزت افزائی کی اس کے لئے ہم دونوں بزموں کے تمام اراکین کے ممنون ہیں۔مشاعرہ رات 9/بجے شروع ہوا اور 2/بجے رات تک کامیابی سے چلتا رہا.تمام شعرا نے معیاری کلام پیش کیے.انعام الحق انعام نے اخیر میں تمام شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا”
منجانب
اظہر عارف
سکریٹری بزمِ معراج شعروادب
کلٹی۔ مغربی بنگال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔