Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*★اپ کا ووٹ اپ کی طاقت★*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*★اپ کا ووٹ اپ کی طاقت★*
2014 کے پارلیمانی انتخاب میں میں فسطائ طاقتوں کی کامیابی نے وطن عزیز کو ہر لحاظ سے کمزور اور پسماندہ کر دیا ہے -نوٹ بندی ‘جی ایس ٹی’کمر تو ڑمہنگائی’رافیل سودے میں گھپلا بازی’ وجے مالیہ’نیرو مودی’میہول  چوکسی،جیسے کئی سرمایہ داروں کو دیش کا دھن لوٹ کر فرار ہونے کا موقع فراہم کیا گیا’بےروزگاری’کسانوں کی خودکشی’بے قصور مسلمانوں کی گٔوکشی کے بہانے ہجومی تشدد کا شکار بنانا’عصمت دری کے بڑھتے واقعات’سی اے اے اور این ار سی کا تنازعہ ‘اذان اور کھلی جگہوں پر نماز کی پابندی’مدرسوں کو دہشت گردی کی تربیت گا ہ قرار دینا’اوقاف جائیدادوں ‘مساجد’ قبرستان’ عید گاہ’ خانقاہوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دینا- اپنے سیاسی وجود کو بچانے اور دوبارہ اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے 40 فوجی جوانوں کو پلوامہ میں شہید کرا کے ان کے نام پر ووٹ حاصل کرنا’حکومتی ازاد اداروں’  ای ڈی’سی بی ائی’ الیکشن کمیشن اور اور دیگر کا اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا’حکومت پر تنقید کرنے والوں کو یو اے پی اے اور نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت بغیر مقدمہ چلاءے طویل عرصے تک جیل میں ڈال کر چھوڑ دینا’اظہار رائے اور دیگر جمہوری و دستوری حقوق اور, میڈیا کی ازادی کو محدود کر دینا’وغیرہ
جس طرح اس سیاسی پارٹی نے ملک کی تعمیر و ترقی کے  کاموں کو نظر انداز کر کے صرف ایک ایجنڈا ہندو مسلم تفریق اور دیگر پسماندہ طبقات کو کچلنے و دبانے کا کام کیا ہے – بلا شبہ یہ دور ملک کے سیاہ ترین دور میں شمار کیا جائے گا
مندرجہ‌بالا سخت حالات کے تناظر میں الحکم حاکمین نے ایک بار پھر اپ کو موقع دیا ہے کہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ تمام مظلوم طبقات کو فسطائی پارٹی کا غلام بننے سے بچا نے  کےلئے میدان عمل میں اتر پڑیں‌اور تمام  نظریاتی و سیاسی اختلافات کے باوجود متحد اور منظم ہو کر اپنا قیمتی ووٹ صرف اور صرف ایسے مضبوط امیدوار کو دیں جو فسطائی اور فرقہ پرست پارٹی کو ذلت امیز شکست دے سکے
یاد رہے کسی بھی حال میں آپ کا ووٹ منتشر نہ ہو ورنہ ائندہ دستور ہند کی تمام ازادیاں ختم کردی جائیں گی اور ہماری  ریاست  فاشسٹ پارٹی کا غلام بن جائے گی۔
نوٹ :  *سمودھان بچاؤ بنگال بچاؤ منچ کے کنوینر جناب اظہر حسین کا پریس ریلیز*

Latest News

Related News