Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدھیم گرام فائرنگ معاملہ: حملہ آوروں کی بائیک برن پور میں رجسٹرڈ، پولیس تفتیش تیز*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*مدھیم گرام فائرنگ معاملہ: حملہ آوروں کی بائیک برن پور میں رجسٹرڈ، پولیس تفتیش تیز*

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے مدھیام گرام میں بدھ کی رات بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شوبھندو ادھیکاری کے پی اے چندر ناتھ رتھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیاتھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جانچ تیز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی استعمال شدہ بائیک کے سلسلے میں اہم سراغ حاصل کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چندر ناتھ رتھ جس گاڑی میں سوار تھے، اس کا کافی دیر تک تعاقب کیا گیا۔ بعد ازاں ایک مقام پر گاڑی کو روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ واردات میں استعمال کی گئی بائیک مغربی بردوان ضلع کے برن پور علاقے میں رجسٹرڈ ہے۔ بائیک کا رجسٹریشن آئی ایس پی کوارٹر نمبر AB 7/12، اے بی ٹائپ نیپالی دھوڑا، برن پور کے پتے پر کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس جب مذکورہ پتے پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہاں آئی ایس پی ملازم دھرم ویر کمار گزشتہ 14 برسوں سے مقیم ہیں۔ دھرم ویر کمار نے بتایا کہ اس سے قبل وہ آسنسول کے ڈالی لاج میں کرایہ کے مکان میں رہتے تھے، جبکہ موجودہ کوارٹر انہیں آئی ایس پی کی جانب سے الاٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حملہ میں استعمال ہونے والی بائیک ان کی نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بائیک کے مالک کے طور پر سامنے آنے والے وبھاس کمار بھٹاچاریہ نامی شخص کو وہ جانتے ہیں یا نہیں، تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کسی شخص کو نہیں پہچانتے۔ دھرم ویر کمار نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 14 سال سے اسی پتے پر رہ رہے ہیں، لیکن اس معاملے میں سامنے آنے والے افراد کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ادھر پولیس پورے معاملے کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے اور بائیک کے رجسٹریشن کے ساتھ اس سے جڑے تمام افراد کی تفصیلات کھنگالی جا رہی ہیں۔