Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انتخابی تشدد کے معاملے میں بارابنی پنچایت سمیتی کے کرمادھیش سمیت 6 گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*انتخابی تشدد کے معاملے میں بارابنی پنچایت سمیتی کے کرمادھیش سمیت 6 گرفتار*

سال 2021 کے اسمبلی انتخابات کے بعد پیش آئے تشدد کے ایک معاملے میں آسنسول کے بارابنی تھانہ پولیس نے بارابنی پنچایت سمیتی کے کرمادھیش سکمار سادھو، سابق سیوک والنٹیئر دیباشیش گوپ، دنبندھو ماجھی، اُتم منڈل، ساجد خان، اور شیبین گھانٹی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق الزام ہے کہ انتخابات کے بعد ایک بی جے پی کارکن کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی اور اسے علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی دکان کھولنے میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں درج شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔ سنیچر کے روز گرفتار شدگان کو آسنسول ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔  پولیس پورے معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کر رہی ہے۔