Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگا پوجا کمیٹیوں کو رانی گنج کے ذائقہ ریسٹورانٹ احاطہ میں انعامات تقسیم کئے گئے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج کے ذاءقہ ریسٹورانٹ احاطہ میں جمعہ کے دن ایک تقریب منعقد کی گءی جہاں رانی گنج شہر کے درگا پوجا کمیٹیوں کے ذریعہ جاذب نظر پوجا پنڈالوں کی تیاری پر انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ واضح ہوکہ جاگرن نامی ایک سماجی تنظیم نے درگا پوجا کے دوران شہر کے تمام پوجا پنڈالوں کا دورہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس کمیٹی نے دیدہ زیب پوجا پنڈال کے ساتھ عقیدت مندوں اور زائرین کے لیے بہتر سہولیات کا انتظام کیا ہے۔ان پوجا کمیٹیوں کو انکی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے جمعرات کی شام ذائقہ ریسٹورانٹ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کر کے انعام و اکرام سے نوازا گیا۔اول انعام رانی گنج کی آمرا سوٹا سروجنین درگا پوجا سمیتی کے حصہ میں آیا۔رانی گنج ریلوے گراؤنڈ درگا پوجا سمیتی،سیار سول یونیورسل درگا پوجا سمیتی نے دوسرا مقام حاصل کیا۔اس کے علاوہ دیگر پوجا کمیٹیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی انعامات عطا کیے گیے۔تقریب میں رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے تاپش بنرجی،ڈاکٹر ایس ماجی،ٹی ڈی بی کالج کے پروفیسر آسیش کمار ڈے،ڈاکٹر اروپا نند پال،ٹرافک اوسی چتتوش منڈل،سندیپ بھلوٹیا و دیگر موجود رہے۔