Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پانڈیشور اسمبلی حلقے میں 30 نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت، کانگریس قیادت نے کیا خیرمقدم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*پانڈیشور اسمبلی حلقے میں 30 نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت، کانگریس قیادت نے کیا خیرمقدم*

پانڈیشور، 5 جون: مغربی بنگال کے پانڈیشور اسمبلی حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کے درمیان ترنمول کانگریس کے تقریباً 30 نوجوان کارکنوں نے کانگریس کا دامن تھام لیا۔ ایک خصوصی پروگرام کے دوران ان نوجوانوں نے کانگریس کی پالیسیوں اور نظریات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔


پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ببلو باؤری، مہتاب خان، راہل مودی، عیدل، شمس الدین، عائق انصاری، زبید شیخ سمیت متعدد نوجوان شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلع مغربی بردوان اقلیتی کانگریس کے چیئرمین محمد فیروز خان اور دیگر کانگریسی رہنما موجود تھے۔
محمد فیروز خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کی سب سے پرانی جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق، سماجی انصاف اور ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ کانگریس کی پالیسیوں پر دوبارہ اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے کارکن پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام نئے اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کا عزم دہرایا گیا۔