Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*19 جولائی کوہوگا کڈس کا اگلا آن لائن اور آف لائن امتحان* *آسنسول ،پرولیا اور رانی گنج کی تعلیمی شخصیات کے ساتھ کڈس ٹیم کے تعارفی پروگرام میں کیا گیا اعلان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*19 جولائی کوہوگا کڈس کا اگلا آن لائن اور آف لائن امتحان*                                                                                   *آسنسول ،پرولیا اور رانی گنج کی تعلیمی شخصیات کے ساتھ کڈس ٹیم کے تعارفی پروگرام میں کیا گیا اعلان*                                          خصوصی رپورٹ  :
*امتیاز احمد انصاری*                                                                                                                 کبیترتھ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹڈیز (کڈس) کے بانی وجنرل سکریٹری محمد رضوان کی قیادت میں  کڈس کےصدر گوپال سونار اور ایکزیکٹیو ممبران  محمد نوشاد علی،  اشرف علی،نصرت حسین خان ،گلشن ناز، آسنسول زون کے چیف کوآرڈینیٹر امتیاز احمد انصاری اور جوائنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد انوار الحق پر مشتمل ٹیم آسنسول ،پرولیا اور رانی گنج کی تعلیمی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اور کڈس کےزیر اہتمام آئندہ 19 جولائی کو ہونے والے اسٹوڈنٹس ایوالیویشن ٹسٹ (SET 2026-27)کی تفصیلی جانکاری دی۔ جمعہ کی شام آسنسول ریزیڈنسی ہوٹل میں منعقدہ تعارفی پروگرام میں کڈس کے بانی وجنرل سکریٹری محمد رضوان نے بتایا کہ اردو،ہندی اور بنگلہ میڈیم کے سرکاری اسکولوں کے درجہ نہم، دہم،یازدہم اور دوازدہم (آرٹس ،کامرس اور سائنس)کےطلباء وطالبات کے اندر مقابلہ جاتی صلاحیتیں اور جذبہ بیدار کرنے کے مقصد سے کڈس کی جانب سے جہاں ایک طرف اوایم آر شیٹ پر نصاب پر مشتمل امتحان کا انعقاد کیا جاتا  ہے اور نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ ، ان کے اساتذہ ، ان کے والدین اور ان کے اسکول کو ایوارڈ سے نوازہ جاتا ہےوہیں دوسری طرف بدلتے ہوئے وقت کے پیش نظر آن لائن ڈیجیٹل امتحان لینے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ موصوف نےموقعے پر موجود آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے اے سی پی محمد ہارون،ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق ، عیدگاہ ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر محمد رضوان،سابق ہیڈ ماسٹر شجاعت حسین ،اسنسول منڈل 5 کےبھاجپا صدر سلیم اقبال،ماسٹر علی انصاری،ماسٹر سجاد عالم،ماسٹر ساجد اختر،ہیڈ ٹیچر شاہد انصاری، ہیڈ ٹیچر محمد فیاض،شکشا بندھو مختار عالم،ماسٹر ارشادعالم،خورشید ادیب ودیگر سے خطاب کے دوران بتایا کہ آئندہ 19 جولائی کو ریاست بھر کے سات اضلاع کےمنتخب امتحان مراکز پرتجرباتی طور پر پہلے آدھے گھنٹے کا  آن لائن امتحان لیا جائے گا ۔یہ امتحان ضمنی ہوگا اور خواہشمند طلبہ اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ اس۔ میں شامل ہوسکیں گے۔اس کے بعد حسب سابق اور ایم آر شیٹ پر دو گھنٹے کا آف لائن امتحان اسی جگہ پر ہوگا۔واضح ہوکہ اس پہلے مرحلے کےآف لائن امتحان اور پھر نومبر یا دسمبر کے مہینے میں ہونے والےدوسرے مرحلےکے امتحان میں حاصل ہونے والے مارکس کی بنیاد پر طلبہ کا میرٹ لسٹ تیار کیا جائے گااور نمایاں نمبرات پانے والے طلباء وطالبات ، ان کے اساتذہ ،گارجین اور اسکولوں کو پہلے کی طرح ایوارڈ سے نوازہ جائے گا علاوہ ازیں  ایسے ٹاپ 30 لڑکے اور ٹاپ 30لڑکیاں جو اگلے سال یعنی 2027 میں مدھیامک امتحان میں شریک ہونے والے ہیں ، انہیں بھی میرٹ کی بنیاد پر منتخب کرکے  مضمون کے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں صبح کی بیڈ ٹی سے لے کر رات کے کھانے تک متوازن اور مقوی غذاؤں کی فراہمی کے ساتھ مفت رہائشی کوچنگ دی جائے گی۔ اس تعارفی پروگرام کااغاز کڈس کے ایکزیکٹیو ممبر اور خوش گلو آواز کے مالک نوشاد علی کی پیاری آواز میں  کڈس کا ترانہ سے ہوا۔ ہفتہ کی صبح اسی مقصد کے پیش نظر کڈس کی یہ ٹیم پرولیا ہائی مدرسہ پہنچی جہاں پرولیا کے کوآرڈینیٹر اور معروف تعلیمی شخصیت ماسٹر محمد جمیل نے پرتپاک استقبال کیا۔ اسی ہائی مدرسہ کی شاندار بلڈنگ کے اسمارٹ  کلاس کے سجےسجائے  ہال میں ہائی مدرسہ اور مختلف اردو، ہندی وبنگلہ میڈیم اسکولوں کے اساتذہ واستانیوں کے علاؤہ دیگر معتبر شخصیات کی موجودگی میں کڈس کے اسٹوڈنٹس ایوالیویشن ٹسٹ SET کی مکمل جانکاری دی گئی۔اسی شام رانی گنج انجمن امداد باہمی ہال میں بھی کڈس کی ٹیم کا تعارفی پروگرام ہوا جہاں رانی گنج کے کوآرڈینیٹر ماسٹرمحمد افتخار ،جوائنٹ کوآرڈینیٹر ماسٹر محمد شہنواز و ماسٹرگل محمد خان کے علاؤہ ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا، ہیڈماسٹر ڈاکٹر شاہد حسن خان ، ماسٹر سیف الاسلام سیف، ایڈوکیٹ محمد کلیم،ندیم شعبانی سمیت مختلف اردو،ہندی اور بنگلہ میڈیم کے نمائندہ اساتذہ موجود رہے۔اس دورہ کے دوران ہر جگہ کڈس کی ٹیم کا تعلیمی شخصیتوں نہ صرف پرزور استقبال کیا بلکہ طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لئے کڈس کی ٹیم ممبران کے بےلوث خدمات کی بھرپور ستائش کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Latest News

Related News