Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مغربی بنگال بجٹ 2026 عوام دوست اور ترقی پسند بجٹ ہے: فیروز خان (ایف کے)*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*مغربی بنگال بجٹ 2026 عوام دوست اور ترقی پسند بجٹ ہے: فیروز خان (ایف کے)*

کولکاتا: انڈو یو جی کامرس اینڈ سوشل کونسل (ICSC) کے چیئرمین فیروز خان (FK) نے مغربی بنگال بجٹ 2026 کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ریاست کی ترقی، روزگار، سماجی بہبود اور عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے۔
فیروز خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں، خواتین، ملازمین، مزدوروں، کسانوں، تاجروں اور معاشرے کے تمام طبقات کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔ ایک لاکھ سرکاری ملازمتوں کے اعلان، خواتین کے لیے خصوصی اسکیموں، ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (DA) میں 38 فیصد تک اضافے، آنگن واڑی کارکنان، آشا ورکرز اور پیرا ٹیچرز کے اعزازیہ میں اضافے جیسے فیصلوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ، گِگ ورکرز اور مہاجر مزدوروں کے لیے کیے گئے اعلانات ریاستی حکومت کے جامع اور شمولیتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔
فیروز خان نے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ کو انتہائی قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور صحت کی سہولیات کو مستحکم بنانے کے منصوبے عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل، سڑکوں، پلوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبے ریاست کی ترقی کو نئی رفتار دیں گے۔ کلیانی میں نئے ہوائی اڈے کی مجوزہ تعمیر، چنگڑی گھاٹا تا نیو ٹاؤن ایلیویٹڈ کوریڈور، نئے پلوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے عوام کی آمدورفت آسان ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
فیروز خان نے مزید کہا کہ سلی گوڑی میں آئی ٹی پارک، درگاپور میں سیمی کنڈکٹر یونٹ اور صنعتی ترقی سے متعلق دیگر اقدامات سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ ان کے مطابق یہ بجٹ صنعت، تجارت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے والا بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ صرف کولکاتا تک محدود نہیں بلکہ شمالی بنگال اور دیہی علاقوں کی ترقی کو بھی ترجیح دیتا ہے۔ تعلیم، صحت، صنعت، روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تحفظ، ٹرانسپورٹ، ہوائی اڈوں، میٹرو ریل، آئی ٹی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے سمیت تقریباً تمام اہم شعبوں کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
فیروز خان نے مغربی بنگال حکومت اور وزیرِ خزانہ کو اس ترقی پسند اور دور اندیش بجٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بجٹ میں اعلان کردہ منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائے گا اور اس کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں گیں۔