Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، آسنسول میں تکمیلِ حفظِ قرآن کریم اور دعائیہ مجلس کا روح پرور انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، آسنسول میں تکمیلِ حفظِ قرآن کریم اور دعائیہ مجلس کا روح پرور انعقاد*

آسنسول (ضلع پشم بردوان): آسنسول کا اولین ادارۂ تعلیمِ نسواں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، جس کی بنیاد حضرت مولانا محمد نسیم قمر صاحب ندویؒ نے سن 2003ء میں رکھی تھی، آج بھی الحمدللہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دینی تعلیم و تربیت کی عظیم خدمات انجام دے رہا ہے۔ حضرتؒ کے وصال کے بعد بھی ادارہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہر سال طالبات کی ایک بڑی تعداد حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

اسی سلسلے کی ایک روح پرور تقریب بروز جمعرات 16 جولائی 2026ء منعقد ہوئی، جس میں ایم۔ایچ۔ اسٹریٹ، پیپر گلی، آسنسول کے رہائشی محمد شاہد صاحب کی صاحبزادی سمیرہ شاہد نے حفظِ قرآن کریم کے تکمیل کی سعادت حاصل کی۔ ان کی تکمیلِ حفظ امام جامع مسجد آسنسول حضرت مولانا مفتی قاری خورشید اکرم رحمانی دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔ اس تکمیل کے ساتھ مدرسہ سے حفظِ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی۔

دعائیہ مجلس کی صدارت مدرسہ کے ناظم، جواں سال عالمِ دین حضرت مولانا محمد توقیر ذکی ندوی نے فرمائی۔ اس موقع پر مقررین نے قرآنِ کریم کی عظمت، فضائل اور اس پر عمل کی اہمیت کے موضوع پر نہایت مؤثر اور ایمان افروز بیانات پیش کیے۔

خصوصی خطاب کرنے والوں میں حضرت مولانا امداد اللہ رشیدی، مولانا نیاز احمد ندوی، مفتی شکیل الرحمن قاسمی، مفتی معراج قاسمی، مولانا محمد اکرام الحق حسینی، مفتی محمد ہشام ندوی، مفتی شمیم الدین رشیدی اور مفتی محمد تسلیم مظاہری شامل تھے۔

جلسہ میں شریک ممتاز علماء کرام میں مفتی سعید اسد قاسمی، مولانا اشرف مظاہری، مولانا کرام الرشیدی، مولانا احسان الحق مظاہری، مولانا مفتی قمر الحسن، حافظ محمد عابد، حافظ شمس الزماں، مولانا تبارک حسین چترویدی، مفتی محمد ثاقب مظاہری، مولانا محمد سلطان، مولانا محمد تعریف، مولانا قاری محمد اقبال، مولانا محمد شاہد ندوی سمیت دیگر علماء کرام اور طالبات کے سرپرستوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

تقریب کی کامیابی میں مدرسہ کے سرپرست حاجی محمد شمیم صاحب، تمام معلمین و معلمات اور انتظامیہ نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ اختتام پر مہمانِ مکرم کی رقت آمیز دعا کے ساتھ مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔

بعد ازاں صاحبِ خانہ کی جانب سے تمام مہمانان، علماء کرام اور طالبات کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تقریب کی نظامت مدرسہ کے پرنسپل محمد تنویر ذکی نے اپنے روایتی پُراثر اور شستہ انداز میں انجام دے کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔