Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پریس رلیز* *فروغِ ادب گریڈیہہ کا “جشنِ یومِ آزادی” مشاعرہ و کوی سمیلن کامیابی سے منعقد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*پریس رلیز*
*فروغِ ادب گریڈیہہ کا “جشنِ یومِ آزادی” مشاعرہ و کوی سمیلن کامیابی سے منعقد*
مورخہ 15 اگست، یومِ آزادی کے مبارک موقع پر فروغِ ادب، گریڈیہہ کی جانب سے اور انجم سنسکار اسکول کے تعاون سے ایک شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد انجم سنسکار اسکول کے ہال، برواڈیہ میں کیا گیا۔
محفل کی صدارت شہر کے معز سابق وارڈ پارشد جناب اسد اللہ اعظمی نے فرمائی۔ جبکہ نظامت کے فرائض شہر کے معروف شاعر و نقیب اور فروغِ ادب کے جنرل سیکرٹری جناب سرفراز چاند  نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔
مہمانانِ خصوصی:
اس موقع پر انجم سنسکار اسکول کے ڈائریکٹر جناب شہزادہ خان بطور مہمانِ خصوصی، اور مہمان ذیشان  عادل صدیقی صاحب مہمانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔
مہمانانِ خاص میں جناب عامر صدیقی صاحب، جناب ارشاد احمد وارث اور جناب امین اکیلا صاحب شامل تھے۔
پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔ سب سے پہلے سلیم پرواز صاحب نے اپنے دھماکے دار کلام سے سامعین کے دلوں میں ایک نئی روح پھونک دی۔ ان کے کلام پر پورا ہال جھوم اٹھا۔
اس کے بعد فروغِ ادب کے تمام شعرائے کرام نے ایک ایک کر کے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگائے۔
شعرائے کرام کے اسماء: الحاج حافظ ریاض فیصل،الحاج مشکور میکش, مقصود عنبر، تصور وارثی، سرفراز چاند، جاوید حسین جاوید، راشد جمیل، صدام حسین صدام، بی۔ اگست کرانتی، اور آزاد رضوی۔
مہمان شعراء نے اپنی آمد سے محفل کو یادگار بنا دیا:
مغربی بنگال کے استاد الشعراء معراج احمد معراج صاحب  انقلابی شاعر اظہر عارف، شہنشاہِ ترنم پرویز قاسمی، شاعرِ طنز و مزاح جاں نثار اختر اور عادل صدیقی صاحب نے اپنا بہترین کلام “جنتر منتر” پیش کر کے سامعین میں ایک نئی طاقت و جوش پیدا کر دیا۔
اسی دوران”غزل نامہ” گوشہ مختار حسینی، مرتب معراج احمد معراج صاحب کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ تمام شعرائے کرام نے  مختار حسینی کو مبارکباد پیش کی۔
فروغِ ادب کی جانب سے عادل صدیقی صاحب کو انگریزی اور ہندی میں کتاب ” Loss & Profit” کی اشاعت پر شال و میمنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
انجم سنسکار اسکول کی جانب سے بھی فروغِ ادب کے تمام شعرائے کرام اور مہمان شعراء کو اعزاز سے نوازا گیا۔
آخر میں صدر محترم اسد اللہ اعظمی صاحب نے صدارتی خطاب کیا۔ انہوں نے فروغِ ادب کی بھرپور تعریف کی اور انجم سنسکار اسکول کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
بانی فروغِ ادب  مختار حسینی نے انجم سنسکار اسکول کی انتظامیہ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں عادل صدیقی صاحب، عامر صدیقی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا تعاون قابلِ ستائش رہا۔ یہ ادبی محفل رات 12 بجے تک جاری رہی۔