*درگاپور ایم،اے،ایم،سی مدرسہ فیضانِ مصطفٰے واتحادالمسلمین کمیٹی کےزیرِاہتمام جشنِ پرچم کشائی*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15/ اگست بروزِ شنبہ 30. 8 / بجے صبح ایم،اے،ایم،سی درگاپور مدرسہ فیضانِ مصطفٰے واتحادالمسلمین کمیٹی کےزیرِ اہتمام مدرسہ فیضانِ مصطفٰے سے متصل وسیع وعریض میدان میں حضرت مولانا محمدعلیم الدین فیضی الرضوی خطیب وامام ایم،اے،ایم،سی جامع مسجد درگاپور وصدرمدرس مدرسہ فیضانِ مصطفٰے کی قیادت میں یومِ آزادی کے موقع پر نہایت ہی تزک واحتشام کےساتھ پرچم کشائی کی گئی ۔ پرچم کشائی کے بعد مدرسہ فیضانِ مصطفٰے کے طلبہ وطالبات نے قومی ترانہ ، سارےجہاں سےاچھا ہندوستاں ہمارا، پڑھا جس سے ماحول میں رقت پیداہوگئی۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمدعلیم الدین فیضی الرضوی نے حاضرین کے درمیان خطاب فرمایا کہ ہماراملک ہندوستان گونا گوں رنگینیوں اور لازوال نعمتوں سے سرفرازہے۔ اس ملک کی آزادی کی خاطر قومِ مسلم بالخصوص علماءکرام نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کی ہیں یہ ملک کسی ایک قوم کی جاگیر نہیں بلکہ یہاں کی مٹی میں مسلم ، ہندو، سِکھ اور عیسائی سب کا خون شامل ہے۔یہ کہنےمیں ذرابھی تامل نہیں کیا جا سکتاکہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے جس میں ہرمذہب اور ہر طبقےکےلوگ ایک ساتھ بستے اور ایک ساتھ رہتے ہیں یہ ملک انگریزوں کی غلامی میں جکڑا ہوا تھا لیکن ہمارے اسلاف نے اپنی جان کی قربانی دے کر غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرایا۔ اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی لازوال قربانیاں ہیں مگر افسوس کہ ہماری اس قربانی کو تاریخ کے صفحات سے مٹائی جارہی ہے ہمیں چاہیے کہ اپنےاسلاف کی اس قربانی سے نئی نسل مسلمانوں کوآگاہ کریں اور اس ملک کی آزادی اور اس کی تاریخ نئی نسل بچوں کےاذہان و قلوب میں کما حقہ بٹھائیں اور اس تاریخی آزادی کو ہرسال شریعت اسلامیہ اور ملکی ضابطےکےدائرے میں رہ کر امن امان کے ساتھ دھوم دھام سے منائیں اور حقیقی افکارونظریات سے اپنا ملک ہندوستان کا مستقبل تابناک بنائیں علاوہ ازیں مولانا موصوف نےملک کو مستحکم اوراس کی ترقی وکامیابی کےحوالےسے حاضرین کے مابین مزیدروشنی ڈالی۔
پرچم کشائی کے موقع پر اتحادالمسلین کمیٹی کے کارکنان ، مذہبی ، سیاسی وسماجی دانشوران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔








