1501 *سالہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کے،بی کمیٹی،شنکر پر، بھدرک کا جلوس محمدی کے شرکاء کو استقبالیہ پیش کیا گیا۔*
———————————————————–
اڈیشا کے شہر بھدرک میں 1501سالہ جشن عید میلادالنبی صلی االلہ تعالیٰ علیہ وسلم کے موقع پر ہر گلی گلی روشنی سے جگمگا تا تھا جگہ جگہ لنگر و شربت کا سبیل لگا ہوا تھا 26اگسٹ 2026بروز بدھ بعد نماز مغرب کا منظر بھی عجب سہانا سماں تھا ،چو کھنڈی پرانا بازار سے جلوس محمد ی صلی االلہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شروعات صلوٰۃ سلام اور فاتح سے ہوئی۔ یہ جلوس محمدی پورے شہرکا گشت کرتے ہوئے رات کے آخری پہر میں مدینہ میدان پہنچ کر اپنے اپنے محلہ کولوٹے اس موقع پر تقریباً ستر سے زاہد جلوس اور قافلہ اپنی روایتی ڈھنگ و وسجاوٹ کے ساتھ شامل تھے بیس سے زاہد پنڈال تھا جو انے والے تمام جلوس اور قافلہ کمیٹی کو مبارک باد کے ساتھ تحاہف بھی پیش کرتے ہوئے نظر آرہے تھے اس سنہرے موقع پر حضرت کالے شاہ بابا علیہ الرحمہ کے مزار شریف کے قریب (کے، بی کمیٹی) کی طرف سے ایک شاندار پنڈال تھا جو آنےوالے جلوس محمدی کا استقبال کیا جارہاتھا پنڈال کی سرپرستی الحاج قطب الدین صاحب اور صدارت جناب ماسٹر شیخ ذوالفقار صاحب بڑے ہی حسنِ اخلق سے نبھا رہے تھے۔
اس خصوصی موقع پر نعت خواں محترم جناب مشتاق گوہر صاحب ،جناب معین شفق صاحب اور دھام نگر شریف سے محمد تاج الدین حبیبی، شھباز قادری اور دیگر حضرات بھی شامل تھے۔ کے بی کمیٹی کے چند افراد جنھوں نے اپنی شب و روز محنتوں سے اس پر وقار جلوس کو کامیاب بنایا وہ قابل تعریف جناب شیخ چاند بابو، شیخ راجن، شیخ شرافت،شیخ عظیم الدین،سیخ روحید ، شیخ راجو، شیخ غلام، واحد قادری ،شاہد قادری کے اسمائے گرامی شامل ہیی اس کے علاوہ بھدرک چودہ محلہ کے مسلم جماعت اور ضلع انتظامیہ قابلے مبارک باد ہیں۔








