*آواز تنظیم کی کلٹی ٹاون کمیٹی کا دوسرا سالانہ اجلاس کا میابی کے ساثھ ہوا۔*
آج بتاریخ 30اگست 2026 بمقام نعمت پور ۔بدالدین منزل میں آواز تنظیم کی کلٹی ٹاون کمیٹی کا دوسرا سالانہ اجلاس کا میابی کے ساثھ ہوا۔جس میں آواز تنظیم کے بانی بانی رکن سید امتیاز احمدایڈ وکیٹ کلکتہ ہایی کوٹ نے بطور خصوصی مقرر کے شرکت کی انکے علاوہ ضلع سکریڑری نعمان افسر خان۔مرغوب راہی۔محمد صلاالدین کلٹی ٹاون صدر رفعت پرویز ٹاون سکریٹری محمد جہانگیر کے علاوہ قرب و جوار کے تقریبا100 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
خصوصی مقرر سید امتیاز احمد ایڈوکیٹ نے آزادی کے بعد سے سماج کے دبے کچلے غریب اور محنت کش لوگوں کے بڑھتے مسایل اور انکے سماجی اور سیاسی استحصال کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ملک کی آزادی میں سبھی طبقہ کے لوگوں کے ساتھ مسلم علماوں اورمسلم دانشوروں کا کردار بہت زیادہ تھا۔آج مغربی بنگال میں بی جے پی نے مسلمانوں کو ہاشیے پر کھڑا کر دیا ہے۔اس وقت جو اسمبلی میں اپوذیشن ہے وہ بھی بکھر کر رہ گی ہے۔
جمہوریت اور دستور کو بچانے کیلے سماجی وسیاسی استحصال کو انصاف میں بدلنے کیلےآج جس جدوجہد کی ضرورت ہے اس تنظیم کا نام آواز ہے۔انہوں نے مختلف موضوعات پر جاری قانونی لڑای کے بارے میں بتایا۔۔
آذان پر پابندی۔وقف بورڈ۔بقرید کے وقت بڑے کی قربانی پر پابندی اور دیگر اقلیتوں کے استحصال سے جڑے مسایل کو عدالت میں اور عوامی تحریک میں جاری رکھنے کی اپیل کی۔۔۔
پروگرام کے آخری حصے میں 16رکنی کلٹی ٹاون کمیٹی اور 4رکنی سر پرست کی تشکیل دی گیٔ جو آیندہ دنوں آواز کی تحریک کو آگے بڑھانے کا کام کرے گی ۔۔۔
تحریر۔۔محمد ابر اسمعیل
سیتارام پور ۔ضلع ۔پچھم بردوان










