Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بنجارہ ہلز پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس مسلم اقلیت ونگ کا شاندار اجلاس* *مسلم اقلیت ونگ کے ریاستی صدر محمد صہیب کی شاندار گلپوشی، دیگر اقلیتی قائدین کی بھی تہنیت و مبارکباد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*بنجارہ ہلز پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس مسلم اقلیت ونگ کا شاندار اجلاس*
*مسلم اقلیت ونگ کے ریاستی صدر محمد صہیب کی شاندار گلپوشی، دیگر اقلیتی قائدین کی بھی تہنیت و مبارکباد*

حیدرآباد: ٹی آر ایس پارٹی کے صدر دفتر، بنجارہ ہلز میں آج مسلم اقلیت ونگ کی جانب سے ایک شاندار تقریب اور اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کی جانب سے محمد صہیب کو مسلم اقلیت ونگ کا ریاستی صدر اور قومی میڈیا ترجمان مقرر کیے جانے پر مسلم اقلیت ونگ کے قائدین اور پارٹی کارکنان نے ان کی شاندار گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔


اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار سری کانت گوڑ، جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی انچارج حلیمہ بیگم، مسلم اقلیت لیگل سیل کی صدر نورجہاں، مسلم اقلیت لیگل سیل کے نائب صدر و قومی میڈیا ترجمان ایم اے اشفاق، سینئر قائد سید اسماعیل، محمد باسط اور دیگر قائدین و کارکنان کی بھی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صہیب نے سب سے پہلے بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتے ہوئے پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کویتا نے ان پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے انہیں ریاستی صدر مسلم اقلیت ونگ اور قومی میڈیا ترجمان کی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں، جو ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
محمد صہیب نے جذباتی انداز میں کہا کہ محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کے اعتماد نے ان کے حوصلوں کو نئی طاقت اور عوام کی خدمت کے جذبے کو نئی سمت عطا کی ہے۔ ان کے نزدیک یہ تقرری محض ایک عہدہ حاصل کرنا نہیں، بلکہ اقلیتوں کی آواز بننے، محروم طبقات کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی خدمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا عہد ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس ذمہ داری کو پورے خلوص، دیانت داری اور وفاداری کے ساتھ نبھائیں گے اور مسلم اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
محترمہ کویتا کی قیادت کا تذکرہ کرتے ہوئے محمد صہیب نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں ایسی قائد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا اہم مقصد قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے محترمہ کویتا کا اعتماد محض ایک سیاسی ذمہ داری کی تفویض نہیں، بلکہ ایک ایسا حوصلہ افزا پیغام ہے جو کارکنوں کو عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد کو سمجھنے اور ان کے مسائل کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں مسلم اقلیت ونگ کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا۔
محمد صہیب نے مزید کہا کہ مسلم اقلیت ونگ پارٹی کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کی کامیابی تمام قائدین اور کارکنان کے باہمی اتحاد، خلوص اور مشترکہ جدوجہد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرنا، ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم رکھنا ونگ کی بنیادی ترجیحات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے تمام ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت کے لیے متحد ہوکر کام کریں۔
آخر میں محمد صہیب نے مسلم اقلیت ونگ میں مختلف عہدوں پر مقرر کیے گئے تمام قائدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدوں کو محض اعزاز نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی امانت سمجھیں۔ انہوں نے تمام قائدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے دائرۂ کار میں ذمہ داری، خلوص اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ محمد صہیب نے بالخصوص جناب ایم اے  اشفاق اور جناب محمد شہباز کا ان کی بھرپور حمایت، تعاون اور تقریب کے انعقاد میں معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔