Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آہوتی سوین نے ای سی ایل ڈائریکٹر پرسنل کا عہدہ سنبھالا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

سنکتوڑیہ : کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹیڈ کے ڈایریکٹر (پرسنل) کے طور پر آہوتی سوین نے چارج سنبھالا ہے۔پبلک انٹر پرائزز سلیکشن بورڈ پی ای ایس بی سے انتخاب کے بعد آہںتی سوین نے جمعہ کے دن وزارت کوئلہ ،حکومت ہند اور کول انڈیا کی ہدایت کے بعد ڈایریکٹر پرسنل کا عہدہ سنبھال لیا۔محترمہ سوین ایکس آءی ایس ایس رانچی سے پی ایم اینڈ آئی آر میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔انہوں نے انا‌مالائی یونیورسٹی سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے بھی کیا ہے۔وہ ایک مستند کارپوریٹ ڈایریکٹر ہیں جو انسٹی ٹیوٹ آف ڈایریکٹرز (آئی او ڈی) سے نوازا جاتا ہے۔محترمہ سوین نے سنٹرل کول فیلڈ لمیٹیڈ کے ساتھ سال 1987 میں اپنے کیریئر کا‌آغاز کیا۔کول انڈیا کے مختلف ذیلی اداروں میں انسانی وساءل کے انتظام کے مختلف پہلوؤں کےساتھ ساتھ کمپنی کے مختلف ٹریڈ یونین اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ خوش دلی کے ساتھ کام کرنے 35سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ای سی ایل میں شامل ہونے سے قبل محترمہ آہوتی سوین جنرل منیجر سی ایس آر،بھارت کوکنگ کول لمیٹیڈ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔بی سی سی ایل میں اپنی خدمات انجام دینے سے قبل سی سی ایل میں کام کر رہی تھیں۔یو پی آئی ایس اور این ای آئی ایس کے پایلٹ پروجیکٹ کو نافذ کرنے میں انکے تعاون کے لیے توصیفی سند سے نوازا بھی گیا ہے۔پیشہ وارانہ فراءض کی ادائیگی کے ساتھ آہوتی سوین سماجی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہیں۔

Latest News