آسنسول: ترنمول کانگریس کی جانب سے وارڈ نمبر۔44میں جمعرات کے دن ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کا افتتاح آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین اور وارڈ نمبر 44 کے کونسلر امرناتھ چٹرجی کی قیادت میں کیا گیا۔ اس دوران کونسلر راجیش تیواری، اُتپل سنہا، محمد حسرت اللہ، سابق کونسلر اوما صراف، خون عطیہ تحریک کے روح رواں پرویر دھر، آئی این ٹی ٹی یو سی بلاک صدر راجو اہلووالیا، ٹی ایم سی لیڈر منوج راجک، شاہد پرویز، ومل جالان، انوارالحق ، بھانو بوس سمیت وارڈ نمبر 44 کے تمام کارکنان اور حامی موجود تھے۔
چیرمین امرناتھ چٹرجی نے فیتہ کاٹ کر اس خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تمام خون عطیہ کرنے والوں کو تعریفی اسناد دیں۔ امرناتھ چٹرجی نے کہا کہ آج کیمپ سے 60 یونٹ خون جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ ہر سال ترنمول کانگریس کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ کسی کو خون کی کمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کارکنان ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں اور ایسے کیمپوں کا انعقاد اس کی ایک مثال ہے۔ کیمپ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین خون دینے والوں کی بھی اچھی خاصی تعداد دیکھی گئی۔











