Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کارپوریشن اور بینک آف برودا کا مشترکہ خون عطیہ کیمپ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول کے کارپوریشن احاطہ میں بینک آف بروڈا و کارپوریشن کے اشتراک سے یک روزہ خون عطیہ کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میں میئر بدھان‌اپادھیائے ، نامزد ڈپٹی میئر وسیم الحق،ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی،دیبندو بھگت،بینک آف بروڈا کے منیجر رنجن پاٹھک،کونسلر حسرت اللہ عرف باپی،اشوک ردرا،شرابونی منڈل، کہکشاں ریاض او ایس وریندر ادھیکاری،کارپوریشن کے افسران و دیگر موجود رہے۔خون عطیہ کیمپ میں آسنسول کارپوریشن کے عملہ اور بینک آف بروڈا کے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔موقع پر میئر بدھان اپادھیائے نے کہا کہ آج آسنسول کارپوریشن اور بینک آف بروڈا کے اشتراک سے یک روزہ خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔50 یونٹ خون جمع کرنے کا ہدف لیا گیا جہاں لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔بینک کے منیجر رنجن پاٹھک نے بتایا کہ بینک آف بروڈا اپنی مالیاتی ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ معاشی ذمہ داری کے تئیں سنجیدہ ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر آج کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں آسنسول کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ بینک کے عملہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔