برن پور: آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے تحت ہیرا پور تھانہ پولس کو ملی بڑی کامیابی، مسروقہ سامان کے ساتھ دو چوروں کو دھر دبوچا۔ آسنسول درگا پور کمشنریٹ کے اے سی پی پرتیک رائے نے ہیرا پور تھانہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 16 فروری کو ہیرا پور تھانہ کے تحت بوروتھل بھالک جوڑ گاؤں باشندہ کشور کمار منڈل کے گھر میں چوری ہوئی تھی۔ چوروں نے سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم چرا لے گئے تھے۔ کشور کمار منڈل کی درج شکایت کی بنیاد پر پولس نے بانک رہ ضلع کے سالتوڑہ آنند پور علاقے میں چھاپہ ماری مہم چلا کر دو چور اسو توش ماجی اور دیپک باؤری کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے پاس سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا ہے۔

Post Views: 155










