مورخہ ۵ مارچ ۲۰۲۳ بروز اتوار جامعہ مفتاح العلوم راورکیلا اڈیشا میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ جناب رفیق اسوی صاحب نےانعامات تقسیم کیا ۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ و قاری فرمان رضا مفتاحی استاذ جامعہ ہذا نے
تلاوت قرآن کریم سے کیا اس بعد حضرت حافظ و قاری محمد ثناء المصطفی قادری استاذ جامعہ ہذا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء کو نصائح سے نوازا ۔
بعدہ جامعہ ہذا کے پرنسپل حضرت مولانا محمد ضیاء الحق ازہری صاحب نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے جامعہ میں اول دوم سوم اور اعزاری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام کا اعلان کیا اور درجہ پرائمری کے ٹیچرس کو انعامات سے بھی نوازا ۔
پرنسپل جامعہ ہذا نے طلباء و اساتذہ ، اراکین کمیٹی ومہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء کو خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی طور پر اراکین جامعہ مفتاح العلوم راورکیلا کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے طلباء میں حوصلہ افزائی کے احساس پیدا کرنے کے لئے بہترین انعامات کا تحفہ فراہم کیا۔
اس موقع پر جناب انور قریشی صاحب صدر کمیٹی جامعہ ہذا، نائب صدر جناب عارف تیغی صاحب ، جنرل سیکرٹری جناب مزمل حسین برکاتی صاحب ، خازن جناب انوار خان صاحب اور جناب حاجی اختر رحمانی سمیت دیگر اراکین کمیٹی و جملہ اساتذہ جامعہ ہذا کے علاوہ کافی تعداد میں مہمانوں نے شرکت فرمائی ۔
صلاة و سلام کے بعد دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔










