*گاندھی جینتی کے موقعے پر الحفیظ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شاندار اوپن ٹو آل کوئز کمپٹیشن*
کھیل کھیل میں بچوں کے اندر معلومات پہنچانے کے مقصد سے جمعہ کی شام شمالی آسنسول کا معروف سماجی ادارہ “الحفیظ ویلفیئر سوسائٹی” کے زیر اہتمام نیشنل میرج ہال میں ایک شاندار اور کامیاب اوپن ٹو آل کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علاقے کی معروف ملی،سماجی وسیاسی شخصیت الحاج محمد نسیم انصاری نے کی جبکہ کوئر ماسٹر کی ذمہ داری ماسٹر امتیاز احمد انصاری بہت کامیابی کے ساتھ انجام دئیے۔

کافی دنوں کے بعد ہونے والے طلبا کا من مسند پروگرام یعنی کوئز مقابلے میں شہر بھر کےمختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس کوئز میں اسکولی طلبا کے علاؤہ کالج کے طلبا، ملازمت پیشہ نوجوانوں اور عام لوگوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔منتظمین اور طلبا کی حوصلہ افزائی کرنے کے ارادے سے رانی گنج گرلس کالج کےڈاکٹر عبد الحلیم انصاری، شکشا بندھو محمد مختار عالم،ہیڈ ٹیچر محمد سمیع خان،ہیڈ ٹیچر محمد شاہد انصاری،ہیڈ ٹیچر نثار احمد ،کرکٹ کی دنیا کے معروف کمنٹیٹر شاہد نواب سمیت دیگر علمی وسماجی شخصیات نےاپنی شرکت درج کراکر پروگرام کو رونق بخشا اور اس کے وقار کو بلند کیا۔ان تمام مہمانوں نے الحفیظ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست الحاج نسیم انصاری،صدر خورشید انصاری،سکریٹری محمد شرف الدین گڈو اور محمد کلیم سمیت تمام ممبران کواس طرح کےبا مقصد تعلیمی پروگرام کے انعقاد کیلئے مبارکباد پیش کیا۔ گاندھی جی سے لے کر اسلامیات،عام معلومات،اردو ادب اور اسپورٹس وفلم سے متعلق پوچھے گئے دلچسپ اور معلوماتی سوالوں کے زیادہ ترصحیح جوابات بتاکر پروگرام میں شامل بچے وبچیوں نے مہمانوں کے ہاتھوں اپنا انعام حاصل کیا۔صدارتی خطبہ کے دوران الحاج محمد نسیم انصاری نے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے دیگر تعلیمی پروگراموں کے ساتھ کوئز پروگرام کے انعقاد پر زور دیا۔ موصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کوئز میں شامل بچے وبچیوں نے مختلف موضوعات پر مشکل سوالات کے بھی صحیح جوابات بتائے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں ہے بس انہیں نکھارنے اور موقع دینے کی ضرورت ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں سوسائٹی کےسرپرست الحاج محمد نسیم انصاری،صدر محمد خورشید انصاری،سکریٹری محمد شرف الدین گڈو کے علاؤہ محمد کلیم،سوگیر عالم،محمد نعیم انصاری،حاجی دلدار،محمد سلیم،محمد ظفر،محمد نعیم،محمد صفدر ودیگر کی کوششیں قابل ذکر ہیں ۔










