بردوان : پچھم بنگلہ امدادی مرکز کے کام کاج دیکھنے کیلئے آئے افسرنے پچھم بردوان ضلع کے قریب15ملازمین کے خلاف انتظامی امور کی کاروائی کی گئی ہے.ان میں سے 11ملازمین کو وجہ بتاؤنوٹس بھی جاری کیاگیاہے.جبکہ 4ملازمین کی تنخواہ کاکچھ حصہ کاٹ لینے کی بات بھی بتائی ہے.ضلع پنچایت اور گرامین ترقیاتی دفتر کے ریاستی سی ای او شبینہ عظیم پچھم بردوان ضلع کے ان دفاتر کودورہ کرنے آئی تھی.وہ کئی دفاتر کاجائزہ لینے پہنچی.اپنے رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ ضلع کے95مراکز کے 27مراکز کے کام بہت بہتر طریقے سے انجام پارہا ہے.مگر ان مراکز کے 15سے20ملازمین کے کام تشفی بخش نہیں کہی جاسکتی.ان سبھوں کے خلاف کاروائی کی شفارش کی گئی ہے.بتایا گیا کہ ضلع کے 95مراکز میں 32مراکز گرام پنچایت علاقہ میں بی ڈی او دفتر,ضلع ناظم یامحکمہ ناظم کے دفتر میں 11مراکز ہیں.آسنسول اور درگاپور کارپوریشن میں 30مراکز ہیں.باقی مختلف ہیلتھ سنٹر یادوسری جگہوں پر ہے.ان تمام 95مراکز میں کل 181ملازمین ہیں.زمین کاخزانہ دینے سے شروع کرکے مختلف اسکیموں کے درخواست,ووٹر کارڈگم ہوجانے کی صورت میں آن لائن درخواست لینے کی ذمہ داریاں ہیں.جن 11ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے ان سے پوچھا گیا ہےکہ آخر کیوں انکے علاقے میں کام خراب کیوں ہورہا ہے.اسکی وجہ بتائی جائے.اسکے ساتھ ہی چار ملازمین کی تنخواہ کا کچھ حصہ کاٹ لئے جانے کی بات بھی بتائی گئی ہے.ایک ملازم کی چھٹی سال بھر میں 44دن ہی ہواکرتی ہےمگر کوئی کوئی ملازم 100یا125دنوں تک کی چھٹی لے رکھا ہے.ایسے ملازمین کو فاضل تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.جو لوگ دفتر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نہیں آرہے ہیں انییں بھی علیحدہ چٹھی دی گئی ہے.ایسے ملازمین میں کارپوریشن,بلاک اور پنچایت سبھی جگہ کے ملازم شامل ہیں.










