آسنسول: آسنسول ساؤتھ ٹاؤن ٹی ایم سی پی اور آسنسول ساؤتھ ٹاؤن ٹی ایم وائی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کے انعقاد میں برن پور والنٹری بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کے روح رواں پربیر دھر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کیمپ میں 35 سے زائد یونٹ خون جمع کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ریاستی وزیر قانون و آسنسول شمالی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مولائے گھٹک، نے کیا، انہوں نے خون عطیہ کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 84 کے کونسلر و بورو چیئرمین ڈاکٹر دیباشیش سرکار، بورو چیرمین، انیمیش داس، شیوانند باوری، شیکھا گھٹک، سونا گپتا، مغربی بردوان ضلع ٹی ایم سی پی صدر، ابھینو مکھرجی، سرنجن مالکھنڈی، سجل رکشت، اور دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ TMCP اور TMYC کے تمام ممبران اور عہدیداران موجود تھے۔
Post Views: 109








