آسنسول : لاٹری کا انعام حاصل کرنے کے چکر میں ایک سی وی پی ایف جعلسازی کا شکار بتایا جارہا ہے۔سوموار کے دن رانی گنج علاقہ میں اس طرح کا واقعہ دیکھنے کو ملا۔ٹھگی کا شکار سی وی پی ایف نے جموڑیا تھانہ کے تحت سری پور پھانڑی میں شکایت درج کراءی ہے۔شکایت درج ہونے کے بعد پولس جعلساز کو بڑی شدت کے ساتھ تلاش کر رہی ہے۔بتایا جارہا ہے جعلسازی کا شکار ہونے والے سی وی پی ایف گنگا رام جے کے نگر کا رہنے والا ہے۔وہ کافی دنوں سے سی وی پی ایف عملہ کے طور پر کام کرتے ہوءے چھٹی کے اوقات میں جے کے نگر موڑ پر لاٹری فروخت کرتا ہے۔گزشتہ 24بپریل کو راجیش کمار نامی ایک شخص شام کا رزلٹ دیکھنے کے بہانے اس کے پاس آیا۔وہ خود کو بردوان کا رہنے والا بتا رہا تھا۔اس نے دعویٰ کیا کہ اسنے 50 ٹکٹ میں کل ساڑھے چار لاکھ روپیے انعام کے طور پر جیتے ہیں۔وہ اسی لے کر ایک ٹکٹ ایجنسی کے پاس لے گیا۔ٹکٹ مالک نے ایجنسی کو اپنا ٹکٹ دیا۔اس شخص نے ٹکٹ ایجنسی میں جمع کیا انہوں نے ٹکٹ دیکھا اور ساڑھے چار لاکھ روپیے ٹکٹ مالک کے حوالہ کردیا۔بعد میں سی وی پی ایف کو جانکاری ہوءی کہ جو ٹکٹ جمع کیا گیا وہ نقلی تھا۔جس ٹکٹ نمبر پر انعام کی رقم دی گءی ہے اسی نمبر پر ایک اور ٹکٹ جاری ہوا ہے۔چونکہ یہ معاملہ سری پور پھانڑی کے تحت ہوا ہے اس لیے رانی گنج کے سی وی پی ایف نےمعاملہ سری پور پھانڑی میں درج کراءی ہے۔شکایت درج ہونے کے بعد پولس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی تلاش شروع کردیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جعلسازوں کا یہ گروہ اس سے قبل بھی کءی الگ الگ مقامات پر اس طرح کی واردات انجام دے چکا ہے۔










