Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پنچانوے فیصدمارکس سے کامیاب ہونے والی شائزہ اقبال چارٹرڈاکاؤنٹنٹ بننےکی خواہش مند*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

 برن پور : ماضی میں تعلیم نسواں کیلئے چلائی جانےوالی تحریک کے مثبت اور خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں.اب دختران ملت تعلیمی میدان کے ہرشعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے لگی ہیں اور اپنے ساتھ والدین اور ملت کاسرفخر سے بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرکھی ہیں.اس کی ایک تازہ مثال آسنسول ربانیہ فری پرائمری اسکول کے معاون مدرس نیراقبال اور منفردلب ولہجہ کی شاعرہ غزالہ تبسم کی دخترثانی شائزہ اقبال ہےجس نے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکيشن (سی بی ایس ای)کے امتحان میں 95 فیصد مارکس کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے.اس ہونہار طالبہ نے جمعہ کے دن شائع ہونے والے مذکورہ بورڈ کے دسویں کےامتحان میں انگریزی میں 88,ہندی اور ریاضیات میں 94,سائنس میں 98اور سوشل سائنس میں 99اور آپشنل کمپیوٹر ایپلیکشن میں 97مارکس حاصل کیاہے.شائزہ نے کامرس اسٹریم کاانتخاب کرکے شری ہری گلوبل اسکول میں داخلہ بھی لے لیا ہے.اس کی خواہش چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کا ہے.واضح ہوکہ شائزہ کی بڑی بہن عائشہ اقبال بھی اسی بورڈ سے دسویں اور بارہویں کےامتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد درگاپور این آئی ٹی سے بی ٹیک کررہی ہے.گویا دونوں بچیوں نے اپنی خدادادصلاحیتوں اور ذہانت کابھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دوالگ الگ شعبہ میں ملت کانام روشن کرنے کی کوشش میں جٹی ہیں.

Latest News

Related News