آسنسول ( خورشیدعالم ) پچھم بردوان بنگیا سنگھیالگھو بدھی جیوی منج اور مٹھانی تین تلا مسلم کمیٹی کی اشتراک سے اتوار کو دیر شام مشاعرہ براۓ تعمير قبرستان چہار دیواری کا انعقادکیأ گیا جس میں مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں کے معتبرشاعروں نے شرکت کی اور اپنے کلام سے حاضرین سے خوب داد حاصل کی معراج احمد معراج پرویزعالم قاسمی ساحل ربان جاں نثاراختر سلیق الرحمن نے اپنے کلام سے مشاعرہ میں روح پھونک دی اور شاعری کا ایسا سماں باندھا کے لوگ ادبیت میں ڈوب کر حالات حاضرہ کے مساٸل پر غوطہ زنی کرتے ہوے دیکھاٸی دینے لگے۔ اس بزم کی صدارت سابق ایم ایل اے عالی جناب سہراب علی نے کیا جبکہ نقابت کے فراٸض صحافی محمد خورشیدعالم نے انجام دیا ۔پچھم بردوان بنگیا سنگھیالگھو بدھی جیوی منج ایڈواٸزی بورڈ کے ضلع چٸیرمین اور رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی نے اس بزم میں کہا کہ اس پروگرام میں تمام فرقوں کے لوگوں نے شرکت کرکے اتحاد کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھی منچ کا ایک ہی مقصد ہے کہ سماج میں جن لوگوں کو استحصال کیا جارہا ہے انکے مسائل کو حل کیا جاے علاوہ ازیں سماج کے دیگر طبقات کو بھی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں معاون کردار ادا کی جاے مغربی بنگال کے عزت مآب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نظریات پر عمل کرنا ہے اور بہت ساری اسکیموں کے فوائد کو عام کرنا ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال کے تمام لوگوں کے لئے کافی ترقیاتی کام کو انجام رہے رہی ہیں۔ ہندوستان کے لوگ انہیں وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق کو بھی استقبالیہ دیا گیااے ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین اجل چٹرجی، کونسلر فنصبی عالیہ، کونسلر تمپا چودھری، کونسلر نرگیش بانو کاونسلر سونیتا چودھیری کے علاوہ کئی دیگر معززین حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی مٸیر وسیم الحق نے کہا قبرستان کی چہاری کی جو تجویز ہے اسے آسنسول میونسپل کارپوریشن میں تحریری طور پر جمع کرادے امید ہے کہ اپکے مساٸل کو حل کردیا جاے گا مقامی لوگوں نے انکے باتوں کو سنتے ہی تالیاں بجاکر اظہار تشکر کیا رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی نے بھی وعدہ کیا کہ قبرستان کا ترقیاتی کاموں کو کارپوریشن کی مداخلت سے قبرستان کا کامجلد شروع کروادیا جاے گا۔ بدھ جیوی منچ کے ضلع صدر توفیق عالم نے لوگوں سے اپیل کی بدھی جیوی منچ سے جڑکر دیدی کے ہاتھ کو اورمضبوط کریں۔اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےماسٹرکلام نواب خان سونوخان شہباز خان مٹھو مستقیم مننا منصور رشید خورشید امتیاز تبارک تسلیم مقصود صدام علاوالدین سجاد ایوب ستاروغیرہ نے کافی پسینہ بہایا اور پروگرام کامیاب کیا۔










