برن پور : سید محمد امتیاز ، منور حسین ، خورشید ملک اور اشتیاق احمد کی جانب سے وارڈ نمبر 98کے عازمین حج (اللہ کے مہمانوں) کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقعے پر میلادشریف کا انعقاد بھی ہوا جس میں مدرسہ اہلسنت جامع العلوم برن پور کے مہتم و افتخار رضا مسجد احمد نگر کے خطیب و امام مولانا محمد سراج الحق قادری رضوی، دھرم پور اہلسنت جامع مسجد کے خطیب و امام حافظ و قاری عبدالکبیر رضوی اور غازی مسجد کے خطیب و امام مفتی منور نظامی نے حج کے تعلق سے چند اھم ومفصل جانکاریاں دیں، ساتھ ہی حج بیت اللہ اور مدینہ شریف میں حاضری اور احرام پہننے اور حج کے ارکان کی ادائیگی کیسے کی جائے،ان تمام باتوں سے عازمین کے ساتھ میلاد شریف میں موجود لوگوں دی۔ نعت خواں حضرات نے اپنی مترنم آواز نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ تمام عازمین کو تحائف دئیے گئے اور عازمین کے علاوہ علاقائی لوگوں کے لئے عشائیہ کا انتظام بھی تھا۔اس موقعے پر رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی ، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق کے علاوہ نمایندہ شخصیات بھی شریک بزم رہے۔ اس استقبالیہ تقریب میں خواتین کے لئے پردے کا انتظام کیا گیا تھا۔امسال وارڈ نمبر 98 سے کل 18 مرد و خواتین حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے جا رہیں ہیں۔ 









