رانی گنج : رانی گنج کے سابق ترنمول کانگریس کونسلر کنچن تیواری کی سوموار کی شام انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی خبر سے پورے ترنمول کانگریس پریوار سمیت رانی گنج میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ کنچن تیواری آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 36 میں 2015 سے 2020 کے درمیان کونسلر رہے۔ وہ رانی گنج میں ترنمول کانگریس کے کافی پاورفل رہنما رہے۔ ان کی موت پر ریاستی وزیر مولائے گھٹک، آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے،رانی گنج کے ایم ایل اے تاپش بنرجی کے علاوہ رانی گنج کے تاجران و رہنماؤں نے اپنے پیغام میں غم کا اظہار کیا ہے۔ 






Post Views: 154










