Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*یکساں سول کوڈ کے سلسلے سے امارت شرعیہ لوکو مسجد میں ہوئی مسلم کانسلر وں کی اہم میٹنگ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول: شمالی آسنسول ریل پار، بیل ڈانگہ میں واقع امارت شرعیہ کے دفتر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف منظم تحریک چلانے کے سلسلے سے آسنسول کارپوریشن کے تمام مسلم کانسلروں کے ساتھ مفتی سعید اسعد قاسمی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد علاقہ کے لوگوں کو یکساں سول کوڈ کے تئیں بیدار کرنا اور لاء کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کر نے کے طریقہ کار سے قاوف کرانا شامل تھا۔ اس حساس مسئلہ پر بلائی گئی میٹنگ میں صرف 3کانسلر شریک ہوئے۔
مفتی سعید اسعد قاسمی نے بتایا کہ کانسلر کہکشاں ریاض ان دنوں سخت بیمار ہیں اور سوموار کی رات ہی اسپتال سے گھر آئی ہیں اس لیے انہوں نے اپنی تکلیف اور کمزوری کے باعث میٹنگ میں اپنی شر کت درج کرانے سے معذوری کا اظہار کیا۔ وہیں نعمت پور کے ایک مسلم کانسلر نے بھی اپنی ذاتی مجبوری کا عذر پیش کرتے ہوئے میٹنگ میں شرکت سے قاصر رہے۔لیکن اپنا نمائندہ انہوں نے بھیجا۔ نرگس بانوں اور سہراب علی کسی ضروری کام سے کولکاتا میں ہیں۔
میٹنگ میں موجود وارڈ24کی کانسلر فنسبی عالیہ، وارڈ25کے ایس ایم مصطفٰے اور وارڈ28کے کانسلر غلام سرور سمیت حاضرین نے ایک گھنٹہ تک بقیہ کانسلروں کی آمد کا انتظار کیا۔ بلآخر ایک گھنٹہ کی تاخیر سے میٹنگ کی کاروائی شروع ہوئی۔ صدر مجلس نے شرکاء سے ان کی تجاویز طلب کی کہ کس طرح لوگوں کو یکساں سول کوڈ کے نقصانات کی جانکاری دی جائے اور ان کی ذہن سازی کر نے کے ساتھ انہیں بیدار کیا جائے۔ ایس ایم مصطفٰے نے کہا کہ اپنے اپنے علاقہ میں کارنر میٹنگ منعقد کر کے اختصار کے ساتھ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی جائے اور دستخطی مہم چلائی جائے۔ وارڈ24کی خاتون کانسلر ومیٹنگ کی میزبان فنسبی عالیہ نے کہا کہ اس حساس مسلہ پر ہمیں متحد ہو نا ہو گا۔ تمام مسلمان گروہ بندی سے کنارہ کش ہو کر اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیں اور منظم طریقے سے تحریک چلائیں۔وہیں وارڈ28کے کانسلر غلام سرور نے کہا کہ آج کی اس اہم میٹنگ نے ہمیں اپنے بے حس ہونے کا احساس دلا دیا۔ ایکی اہم موضوع اور مدعا پر کارپوریشن کے تمام مسلم کانسلر کو مدعو کیا گیا تھا۔ ایک دو کے ساتھ کچھ ذاتی مسلہ تھا لیکن بقیہ افراد میٹنگ میں شرکت کر نے سے قاصر رہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وقت بہت کم ہے ہمیں اب جو بھی کرنا ہے منظم طریقے سے جنگی پیمانے پر کرنا ہو گا۔ اس کے لیے انہوں نے یہ تجویز دی کہ تمام آئمہ کرام جمعہ کے دن اپنی تقریر میں یکساں سول کوڈ سے متعلق باتیں کریں۔ اس کے علاوہ کارنر میٹنگ کی جائے۔ لوگوں کو اس کے نقصانات بتائے جائیں۔ ایک تجویز یہ بھی آئی کہ نوجوان طبقہ چوک چوراہے پر لائپ ٹاپ یا موبائیل لے کر بیٹھیں اور لوگوں کا احتجاج ای میل کر نے میں ان کی مدد کریں۔ ڈیمو کے ذریعہ لاگوں کو اس کے نقصانات سمجاھنے پر بھی غور و خوض ہوا۔ بلآخر مفتی سعید اسعد قاسمی کی دعا پر میٹنگ آئندہ کے لیے اختتام پذیر ہوئی۔ میٹنگ میں ماسٹر احسان ثاقب،ماسٹر آفتاب عالم، ماسٹر محمد شارخ، ماسٹر محمد عدنان اور ماسٹر مہدی حسن بھی شامل رہے۔ احسان ثاقب نے میٹنگ کی کاروائی اپنے منفرد لب و لہجے میں آگے بڑھایا۔