سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی الحاج عطاء اللہ خان(مکہ آپارٹمنٹ کے مالک) پانی ٹنکی روڈ، اسمعیل، برن پور کی جانب سے جشن غوث الوری و لنگر غوثیہ کا اہتمام جمعہ کی شام بعد نماز مغرب کیا گیا ۔جس میں کریم ڈنگال مسجد کے خطیب و امام حضرت حافظ مبین احمد حبیبی ، آزاد نگر نورانی مسجد کے خطیب حضرت مولانا عیسیٰ مصباحی، برن پور مدرسہ اہلسنت جامع العلوم کے مہتم حضرت علامہ مولانا سراج الحق رضوی، حمید نگر کے حافظ و قاری محمد علی، مدرسہ اشرفیہ رضویہ حضرت مولانا انور رضا و دیگر کے علاوہ مقامی علمائے کرام و شعرائے عظام نے اپنے تقاریر سے جلسہ میں موجود مداح 

غوث الاعظم کے دلوں کو منور و مجلی کردیا ۔ اس
جلسے کی صدارت مدرسہ اشرفیہ رضویہ رحمت نگر کےحضرت قاری محمد آصف رضا مصباحی نے کی جبکہ نقابت نقیب اہلسنت سید خورشید اقبال نے بڑے ہی خوبصورتی کے ساتھ انجام دیا۔اس موقعے پر الحاج عطاء خان نے اپنے والد مرحوم عنایت اللہ خان کی لکھی منقبت کو اپنی مترنم آواز میں جھوم جھوم کر پیش کیا جسے سامعین نے خوب خوب سراہا۔ بعدازاں تما شرکاء کے درمیان بریانی کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔









Booking for Advertisement.








