آسنسول : آسنسول چیلی ڈانگہ کے ایک میرج ہال میں ایڈوانس اسپورٹس کراٹے ڈو اینڈ فٹنس اکاڈمی کے زیر اہتمام چوتھا اے ایس کے ایف اے پچھم بردوان ڈسٹرکٹ انویٹشنل کراٹے چیمپئن شپ 2023کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سو بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں چار سال کی بچی مہ نور اور پانچ سال کا محمد آرس نے بہترین کراٹے کا
مظاہرہ کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آسنسول ساؤتھ تھانہ کے انسپکٹر انچارج کوشک کنڈو اور مہمان اعزازی ایف کے گروپ کے چیرمین و ایم ڈی فیروز خان (ایف کے) اور مہمان پردیپ پرساد و فہیم خان نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ ڈائکٹر و آرگنائزر سنسی محمد اخلاق ، فورتھ ڈن بلیک بلٹ نے بتایا کہ کراٹے ایک ایسا اسپورٹس ہے’ جس سے جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آجکل کے ماحول میں بچیوں کو کراٹے ضرور سیکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکاڈمی کی جانب سے ہر سال محکمہ، ضلع اور ریاستی سطح پر اس طرح کے مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ بچوں خصوصی طور پر بچیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

















