Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*”ووٹ دینا عورتوں کا بھی حق ہے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ازقلم:-محمد دانش نعمانی مظاہری*
ملکی قوانین و دفعات اور شرعی احکامات کے تحت ووٹ دینے کا حق جتنا مردوں کا ہے اتنا ہی عورتوں کا بھی ہے، جتنا مردوں پر واجب ہے اتنا ہی عورتوں پر بھی واجب ہے لیکن بعض گھرانے ایسے ہیں جہاں پردہ، شرم و حیا کا بہانا بناکر عورتوں کو ووٹ دینے سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں اپنی رائے دہندگی سے روکا جاتا ہے میں مختصراً ایسے گھرانوں کے بارے میں صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ ایسا کرنے پر شاید کہ پردہ کرنے کا ثواب مل جائے لیکن ایک قومی،ملی اور مذہبی فریضہ چھوڑنے کا گناہ ضرور ملے گا اور اس گھر کے مردوں کو عورتوں کی حق تلفی کا عذاب بھی ضرور دیا جائے گا نیزملک میں ہونے والے تمام ظلم و ستم میں وہ برابر کے شریک ہوں گے،ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلنا اور پولنگ بوتھ پر لائن لگانا پردہ کے منافی نہیں ہے کیونکہ جہاں اللہ نے عورتوں کا بہترین مسکن گھر بتایا ہے وہیں ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے کا بھی حکم دیا ہے لہذا ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں، دینداری کے نام پر جہالت اختیار نہ کریں اور اپنی عورتوں سے بھی اچھے امیدوار کو ووٹ دلاکر ملک کی سالمیت اور سیکولرازم کی حفاظت میں مددگار بنیں ورنہ یاد رکھیں کل قیامت کے دن آپ سے اس بارے بھی پوچھ ہوگی