آسنسول میں سرشام ایک ہوٹل مالک کو گولیاں مار دی گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق جمعہ کی شام آسنسول جنوبی تھانہ پی پی سے چند گز کی دوری پر واقع میرا ہوٹل کے مالک اربند بھگت کو چند
نا معلوم شرپسندوں نے گولیوں سے چھلنی کردیا۔ اربند بھگت روزآنہ کی طرح شام کو اپنے ہوٹل کے لابی میں بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران چند نا معلوم شرپسند ہتھیار سے لیس ہوٹل میں داخل ہوئے اور گولیاں چلانے شروع کردی۔ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔
Post Views: 326










