Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج میں دن کے اجالے میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے بھاگنے کے دوران آسنسول میں بھی چلائی گولی، دو زخمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول:- رانی گنج شہر کے این ایس بی روڈ پر واقع سینکو گولڈ اینڈ ڈائمنڈ جیولری شاپ پر ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے آسنسول میں بھی فائرنگ کی۔ آسنسول کے موہی شیلا کالونی کے چکرورتی موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی جانب سے کار چھیننے کی کوشش کی گئی اور اس دوران ایک گولی بھی چلائی گئی۔ گولی لگنے سے نین دت سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر آسنسول ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔

درحقیقت رانی گنج میں ڈکیتی سے فرار کے دوران ڈاکوؤں کا پولس سے مقابلہ ہوا۔ جموڑ یہ کے سری پور تھانہ کے انچارج میگھناتھ منڈل نے ڈاکوؤں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے ساتھی زخمی ڈاکو کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ آسنسول میں ڈاکوؤں نے کار چھیننے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے پر ڈاکوؤں نے یہاں بھی فائرنگ کردی۔ گولیوں سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکو کی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ اس واقعے کے بارے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے نین دت نے بتایا کہ وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے۔ اس دوران چار لوگوں نے ان کی گاڑی روکی اور کہا کہ ان کے ایک دوست کو اسپتال لے جانا ہے۔ اس دوران انہوں نے بندوق کی نوک پر اس کے اہل خانہ کو زبردستی گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ اس دوران اس نے گولیاں بھی چلائیں۔ ایک گولی اس کی ٹانگ میں لگی۔ اس کے علاوہ ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو، اس کے ساتھی فرار ہو گئے تھے اور راستے میں خون ٹپک رہا تھا۔ غالباً اسی لیے ڈاکوؤں نے کار چھیننے کی کوشش کی۔ تاکہ وہ اپنے زخمی ساتھی کو علاج کے لیے ہسپتال لے جا سکے اور وہ خود بھی آسانی سے بچ سکے۔

Latest News

Related News