آسنسول : آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت قمر پور کے نزدیک جی ٹی روڈ پر سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کے شدید طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دونوں زخمیوں کو آسنسول ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک جام کر کے احتجاج کا مظاہرہ شروع کیا ہے۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تادم تحریر سڑک جام جاری ہے۔











Post Views: 317










