برن پور : عالمی یوم مادری زبان کے موقعے پر یوتھ کمیٹی، برن پور کی جانب سے نشاط احمد دیوانہ کی قیادت میں اردو زبان کی ترقی اور اردو کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے رحمت نگر مزار شریف کے نزدیک ایک کیمپ لگاکر اخبار فروشی کا پروگرام کیا گیا۔ جس میں آسنسول کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کی کونسلر کہکشاں ریاض ، ترنمول کانگریس رہنما و سماجی شخصیت احمد اللہ خان، اردو کے معروف شاعر و ادیب، سابق ہیڈ ماسٹر سردار رب نواز صارم، سںنئیر صحافی ریاض اتکلی ، پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس ، اقلیتی کمیٹی کے ضلع صدر سید محفوظ الحسن مونو، رحمت نگر ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر انتثار خان و دیگر شخصیات موجود رہ کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام کے روح رواں نشاط احمد دیوانہ نے بتایا کہ گذشتہ 11 سالوں سے ہر سال یوم عالمی مادری زبان کے موقع پر یوتھ کمیٹی کی جانب سے اخبار فروشی کے کیمپ کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ اس کیمپ کے ذریعہ مختلف اردو اخبار فروخت کئے جاتے ہیں’ تاکہ اردو والوں اردو اخبار
پڑھنے کا شوق بیدار ہو۔
















