*90.8 فیصد مارکس کے ساتھ معاویہ حبیب نے اسکول ٹاپر بننے کا شرف حاصل کیا*
(گلزار عالم) : صنعتی شہر برن پور کے آزاد نگر میں واقع دی کریسنٹ ہاءی اسکول کے طلبا و طالبات نے درجہ دہم اور دوازدہم کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اسکول کی نیک نامی میں مزید اضافہ کیا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں سی بی ایس ای بورڈ درجہ دو از دہم کے فاءنل امتحان کے نتاءج منظر عام پر آءے۔دی کریسنٹ اسکول اپنے سابقہ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوءے مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 93 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اسکول انتظامیہ سے ملی جانکاری کے مطابق سال 2025 کے ہاءر سکنڈری امتحان میں اسکول کے 48 طلبہ شریک ہوءے۔ان میں سے 45 نے کامیابی حاصل کی۔ ساءنس اسٹریم میں معاویہ حبیب 90.8 فیصد مارکس کے ساتھ اسکول ٹاپر ہوءے جبکہ صاءمہ تقی اور محمد سارق رضا انصاری 86.6 مارکس کے ساتھ دوءم پوزیشن پر رہے۔محمد رقیب انصاری 79.8 فیصد مارکس کے ساتھ اسکول میں سوءم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔وہیں کامرس اسٹریم میں 93.4 فیصد مارکس کے ساتھ نایاب ناز اسکول میں اول رہی۔طلحہ ضمیر 91 فیصد، ایمن فاطمی 86.6 فیصد اور عامر ربان 77.6 فیصد مارکس حاصل کیا۔ درجہ دہم کے امتحان میں بھی اسکول سے 43 بچے شریک ہوءے۔40 طلبہ کو کامیابی ملی اورکامیابی کی شرح کا گراف 93 فیصد تک جا پہنچا۔ پلک آفرین 87.8 فیصد مارکس کے ساتھ اسکول ٹاپر رہی جبکہ کنیز فاطمہ اور شماءلہ اشرف بالترتیب 87.6 اور 84.6 فیصد مارکس کے ساتھ دوءم و سوءم پوزیشن پر رہی۔ طلبہ کی کامیابی پر اسکول کے مدرس اعلی و معاون مدرسین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل کی دعاءیں دی۔

















