Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شعبہ اردو ،قاضی نذ ر ل یونیورسٹی میں استقبالیہ و الوداعیہ تقریب کا انعقاد

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

شعبہ اردو قاضی نذرل یونیورسٹی میں آج بتاریخ 12 دسمبر بروز جمعرات ایک پر وقار استقبالیہ و الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے آغاز سے قبل مہمان خُصوصی مُحترم نعیم اشفاق صاحب عرف چودھری ابنِ نصیر نے ایک خُصوصی لیکچر بعنوان مبادیات تحقیق پیش کیا ۔طلباء وطالبات نے اس خصوصی لیکچر سے بھرپوراستفادہ کیا۔اس پرُ مسرت تقریب کی نقابت سال دوم کی طلبہ شگفتہ فیروز اور نگار فاطمہ نے بخوبی انجام دیے۔ اس تقریب کا آغاز ایم- اے سال دوم کی طالب علم مسرت حسین نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا بعد از سال دوم کی طالب علم صبا پروین نے نعت پاک کا ہدیہ پیش کیا ۔ بعد از اس تقریب میں شامل مہمانان خصوصی محترم نعیم اشفاق عرف  چودھری ابنِ نصیر اور یونیورسٹی کے  لائبریرین  ڈاکٹر بسوا جیت ساہا کی خدمت میں گل پیش کیا گیا،اس تقریب میں موجود شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنس کے استاذ ڈاکٹر  سپر بھا ت مکھرجی نے شعبہ اردو کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے مزید کہا کہ شعبہ اُردو اس یونیورسیٹی میں اپنی ایک شناخت رکھتا ہے اس شعبہ کے تمام اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات بہت مہذب اور فعال ہیں۔ وہ ہمہ وقت سر گرم رہتے ہیں اور ڈاکٹر فاروق اعظم کی سرپرستی میں یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے.اس تقریب کو آگے بڑھاتے ہوۓ ایم- اے سال دوم کی طالب علم درخشاں پروین اور انیسہ پروین  نے اپنی خوبصورت آوازمیں پر لطف غزلیں پیش کیں ۔ بعد از سابق طالب علم کائنات حسین اور محمد ثاقب اقبال کو Best Students Of   Year  اور آشنا پروین کو  Highest Marks Of The  Year اعزاز سے مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں  نوازا گیا ۔ تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے ایم- اے سال اول اور سابق طلبا و طالبات کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ ہوا بعد از سابق طالبات کا الوداعیہ دیا گیا اور تحائف سے نوازا گیا۔ ایم اے سال دوم کی طالب علم خوشی پروین اور روشنی پروین نے محفل کو سہانا بناتے ہوۓ اپنی خوبصورت آواز میں غزلیں پیش کیں۔ بعد از میقات سوم کے طلباء و طالبات نے سابق طلبا و طالبات اور میقات اول کے طلبا و طالبات کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں میقات اول کے محمد میثاق الرحمن اور سابق طالب علم کاشف اقبال کو انعام سے نوازا کیا۔اس کے بعد سابق طلبا و طالبات کے لے محاورہ اور ضرب المثل کا  اہتمام کیا – اور تمام طالبات کو گل ، تحائف اور دعاؤں سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں  ایم اے سال دوم کے  طلباء و طالبات نے ڈراما بعنوان “۔  تعلیم نسواں   ” پیش کیا جس کی ہدایت کاری ڈاکٹر صوفیہ محمود نےکی۔ بعد از سال دوم کی طا لبات خوشی پروین، روشنی پروین ، شگفتہ فیروز اور ثناء پروین نے سا بق طلباء طالبات کے لۓ اپنی خوبصورت آواز میں الوداعیہ نظم پیش کیا ۔ آخر میں سابق  طلباء طالبات نے قاضی نذرل یونیورسٹی میں اپنے دو سالہ سفر کے بارے میں  خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ایم اے سال اول کی طالبات نے بھی اپنے خیالات

کا اظہار کیا ۔

بالآخر اس پروگرام میں شامل شعبہ اردو کے اساتذہ، ڈاکٹر محمد فاروق اعظم ،ڈاکٹر صوفیہ محمود اور ڈاکٹر آثار عالم انصاری نے اس تقریب کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔