Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب* *سال بھر کی مقابلہ جاتی سرگرمیوں کے کامیاب طلبہ کو انعامات، ثقافتی پروگرام بھی پیش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب*

*سال بھر کی مقابلہ جاتی سرگرمیوں کے کامیاب طلبہ کو انعامات، ثقافتی پروگرام بھی پیش*

لکھنؤ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کے زیرِ اہتمام سال بھر منعقد ہونے والے مختلف مقابلہ جاتی پروگراموں کے کامیاب طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے کی۔
تقریب کا آغاز پرنسپل، کلب انچارج پروفیسر جیوتی شاہ اور پروفیسر وپن کمار شکلا کے ہاتھوں چراغ روشن کرنے اور سرسوتی کی مورتی پر گل پوشی کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد کلب کے اراکین نے پرنسپل اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے اگلے مرحلے میں کماری پریانکا اور شردھا نے کلب کا گیت پیش کیا جبکہ کلب کے اراکین نے اجتماعی طور پر کلب کی حلف برداری انجام دی۔ بعد ازاں پروفیسر جیوتی شاہ نے کلب کی سالانہ کارکردگی پیش کی۔


اس موقع پر تعلیمی سیشن 2025-26 کے دوران منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے کامیاب طلبہ کو پرنسپل اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ یک نفرہ رقص مقابلہ میں پرگیا بھارتی نے اول، نیاتی گپتا نے دوم اور محمد آصف نے سوم مقام حاصل کیا جبکہ منیش کمار کو تسلی انعام دیا گیا۔ گروہی رقص مقابلہ میں نیاتی گپتا، آرتی اور راج نندنی کو اول، محمد آصف و سدھیر سنگھ کو دوم اور مہا مریم، اقراء فاروقی و ورشا راجپوت کو سوم انعام دیا گیا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں ہاشمی ناز اول، آنند کمار دوم اور مانسی سنگھ سوم رہیں۔ مختصر ڈرامہ مقابلہ میں منیش، سدھیر، نشانت، شیام، سرو جیت، اجول اور پرویش نے اول، ایشانی، سندھیا ورما، مانسی سنگھ، آرتی، انجلی اور ارم نے دوم جبکہ ورشا راجپوت، آنند، ششی ورما، وشال چورسیا، اقراء، مہا مریم اور الفیہ جہاں نے سوم مقام حاصل کیا۔
گائیکی مقابلہ میں شردھا بھارگو کو اول، شاہنواز کو دوم اور مہا مریم کو سوم انعام دیا گیا جبکہ پوسٹر مقابلہ میں ایشانی ورما اول، مانسی سنگھ دوم اور شکتی مان سوم رہے۔ مونو ایکٹنگ مقابلہ میں پرویش نے اول، منیش کمار نے دوم اور اقراء و مہا مریم نے مشترکہ طور پر سوم مقام حاصل کیا۔
پروگرام کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کو کلب کے اراکین پروفیسر جیوتی شاہ، ڈاکٹر زیبہ خان، ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ، ڈاکٹر نیرج کمار اور ڈاکٹر منتظر قائمی کی جانب سے یادگاری نشان پیش کیا گیا۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر منتظر قائمی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی جبکہ شکریہ ڈاکٹر زیبہ خان نے ادا کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ پی جی کالج کے تمام اساتذہ و عملہ موجود رہا اور تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔