*دسویں کے کامیاب طلبہ کو مہمانوں نے پیش کیا اسناد اور مومنٹو*


نعمت پور نبی نگر میں واقع سی بی ایس ای بورڈ کاتعلیم وتعلم کا منفرد ادارہ اقراء پبلک اسکول جہاں سہ لسانی فارمولا کے تحت انگریزی اور صوبائی زبان بنگلہ کے ساتھ عربی کی نہ صرف تعلیم دی جاتی ہے بلکہ شعبہ حفظ کا قیام کرکے خواہشمند طلبہ کےلئے حفظ کا بھی انتظام کیاجاتاہے۔اسی اسکول کے دسویں کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب سنیچر کے دن اسکول کے ہال میں منعقد کی گئی۔طلبہ وگارجین کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے مقامی کونسلر اور بے لوث سماجی خدمت گار محمدذاکر حسین ، چیمبر آف کامرس کے گروندر سنگھ ، ڈرامہ آرٹسٹ وسماجی شخصیت سید تنویر امام،محمد جہانگیر،محمد صابر،بدرالدین خان اور قمرالدین خان کے علاؤہ اسکول کے ڈائریکٹر الحاج محمد اسلام خان و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر علاؤ الدین انصاری خصوصی طور پر موجود رہے۔نظامت کے فرائض آسنسول سے تعلق رکھنے والے امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص انداز میں انجام دئیے۔تقریب کاآغاز اسی اسکول کے تسویب امام اور الطاف حسین نے بالترتیب تلاوت قران اور نعت پاک سے کیا۔اس موقعے پراس اسکول سے سال رواں میں دسویں کے امتحان میں شامل ہونے والے 31 میں سے 26طلباء وطالبات کو اسناد اور میڈل پیش کیا گیا جبکہ 5ٹاپروں کو اسناد اور مومنٹو کے علاؤہ آکسفورڈ کیپ بھی پہنایاگیا۔ علاؤہ ازیں اسکول کے تین تدریسی عملہ ارشد انصاری،صائمہ خاتون اور پرامیتا ساہا کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔دوران تقریب جہاں تمام مہمانوں نےتمام کامیاب طلباء وطالبات اور ان کے گارجینوں کو مبارکباد پیش کیا اور انہیں نیک ومفید مشوروں سے نوازہ وہیں اقراء پبلک اسکول کی انتظامیہ اور تدریسی عملہ کی خدمات کےلئے تحسینی کلمات بھی ادا کئے۔اسکول کے ڈائریکٹر الحاج محمد اسلام خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر علاؤ الدین انصاری کے ساتھ اسکول کے پرنسپل بجئے گھوش،ارشد انصاری،صائمہ خاتون ،پرامیتا ساہا اور انل سر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔




















