Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ادبی تنظیم “منفرد مشاعرہ” کے زیرِ اہتمام شعری نشست کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ادبی تنظیم “منفرد مشاعرہ” کے زیرِ اہتمام شعری نشست کا انعقاد*

لکھنٶ(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ روز دہلی میں ادبی تنظیم منفرد مشاعرہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے ممتاز شعرا و ادبا نے شرکت کی۔
اس محفل کی صدارت معروف شاعر خمار دہلوی نے فرمائی، نظامت کے فرائض وسیم سدھارتھ نگری نے انجام دیے۔
مہمانِ خصوصی خوشبو پروین رہیں، جب کہ مہمانِ اعزازی کے طور پر جعفر تابش اور شیراز خان شریک رہے۔
پروگرام کا آغاز میزبان آصف صدیقی نے اپنی نعتیہ و غزلیہ شاعری سے کیا۔
اس موقع پر تمام شعرا و مہمانانِ گرامی کو ادبی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو پیش کیے گئے اور پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔
محفل میں پیش کیے گئے چند پسندیدہ اشعار نذرِ قارئین ہیں۔
آگے حدِ نظر سے گزرنے نہیں دیا
آنکھوں کو یہ گناہ بھی کرنے نہیں دیا
خمار دہلوی
تیز بارش میں کہیں دور سڑک پر بیٹھے
ہم ترے چھوڑ کے جانے کا سبب سوچتے ہیں
اہتمام صادق
اپنی شرطوں پر مجھے جینے نہیں دیتے ہیں لوگ
میں ہوں عورت اس لیے زیرو زبر ہوتی رہی
خوشبو پروین ،دہلی
میں اگر خود نہ بھولتا رستہ
بھولے بھٹکے کو راستہ دیتا
وسیم سدھارتھ نگری
جانے لگتا ہوں تو ڈرتا ہوں کہاں جاؤں گا
لوٹنے تک یہ پریشانی بنی رہتی ہے
جعفر تابش
نہ کوئی چاند ہے ساتھی نہ تارہ ہے نہ جگنو
نہ دیکھا جائے گا مجھ سے اب اور اس راتِ غم
شیراز خان
اس نشست میں دیگر شعرا میں بابو علی ابر، کنو استاد، شمع پروین، شمس الحسن، سرتاز رضوی، سفر، نوید یوسف، ملک رضوان، امان مرزا، صبا پاشا، اور پنڈت پریم بریلوی نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
آخر میں تنظیم منفرد مشاعرہ کے بانی و ذمہ دار آصف صدیقی نے تمام شعرا، مہمانانِ کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اردو ادب کی خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔