Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انجمن تعمیر ادب کے زیر اہتمام شعری نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)انجمن تعمیر ادب کے زیر اہتمام شکیل ردولوی کی رہائش گاہ پر طرحی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت شہیب کوثر نے فرمائی نظامت مجیب ردولوی نے کی مہمان خصوصی کے طور پر کاوش ردولوی نے شرکت فرمائی نشست میں پڑھے گئے پسندیدہ اشعار حسب ذیل ہیں۔
جانے کیا بات ہے آپ کی بات میں
جو ملا آپ سے آپ کا ہو گیا
شہیب کوثر
شہر میں نفرتوں کی وہ آندھی چلی
آدمی آدمی سے جدا ہو گیا
شکیل ردولوی
عیب میرے بتاتی ہیں آنکھیں مری
تیرا چہرہ بھی ا ک آئنہ ہو گیا
کاوش ردولوی
جو مرے سامنے کل تلک کچھ نہ تھا
آج اس کا بڑا مرتبہ ہو گیا
مجیب ردولوی
میں نے زخموں سے کی جس گھڑھی گفتگو
زندگی کا عیاں زاویہ ہوگیا
ارشد سعد ردولوی
لےکے عزم و یقیں جب بھی گھر سے چلے
بہتے دریا میں بھی راستہ ہو ہو گیا
ماسٹر علیم ردولوی
جگنوؐ ں سےمری دوستی جب ہوئی
تب سے سورج ذرا سا خفا ہو گیا
اسد عثمانی
کر نہ پائے مداوا طبیبٍ جہاں
آپ کا مسکرانا دوا ہو گیا
عامر فیضانی
نشست میں بالخصوص سید یوسف اصغر آمین عثمانی شاہ یونس شارق بابا عبدالودود انصاری اشتیاق حسین وغیرہ نے شرکت فرماٸی۔
آ خر میں کمیٹی کے صدر شکیل ردولوی نے شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔