*ماسٹر جناب الحاج شیخ عبد الحکیم صاحب کو ڈکٹریٹ کے ایوارڈ مل نے پر ہدیہ تہنیت*
———————————————————–
*ایں سعادت بزور بازو نیست*
*تا نہ بخشند خدائے بخشندہ*
جون 6 تاریخ کا دن اڈیشہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
اطلاعات کے مطابق ماسٹر عبد الحکیم عرف گورا استاذی صاحب کوجون 6 تاریخ 2026 بروز سنیچر امریکن میرٹ کاؤنسل کی جانب سے کٹک ستابدی بھون میں گیان دان منوراری ڈکٹریٹ ایوارڈ سے ہزاروں ، لاکھوں اہلِ علم و دانشور کے سامنے ڈکٹریٹ کا تاج سر پہ رکھاگیا۔
یقیناً آپ علم و دانش ، وقار و متانت اور فکر و تحقیق کے ایک درخشاں باب ہیں۔
آپ کی شخصیت سنجیدہ فکر ، عمیق مطالعہ ، بلند کردار اور خلوص عمل کا حسین امتزاج ہے۔ آپ کی قابلیت اہلِ دھام نگر کے لئے ایک مثال ہے۔آپ ہمیشہ دھام نگر شریف کے خوشگوار ماحول کو بھائی چارہ کا ماحول بنا کے رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔
جہاں آپ معمر شہری(سینئر سٹیزن) میں ایک اعلیٰ درجہ ، باکردار سطح کے حامل اور مشاورتی بورڈ کے رکن شوریٰ وائس پریسیڈ ينٹ ہیں وہیں دھام نگر شانتی کمیٹی کے ایک عظیم رکن کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ نیز علاوہ ازیں آپ دھام نگر شریف کے کئی تنظیموں میں فلاحی ،اصلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے ہمیشہ تنظیمی خدمات کے ذریعہ ایک پوری نسل کی علمی و فکری تربیت فرمائی۔ یہی وجہ ہے کہ آپ اُن خوش نصیب اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں ، علمی بصیرت اور فکری تحقیق کو اپنی ذاتی شہرت یا دنیاوی منفعت کے بجائے ملت اسلامیہ کی آبیاری اور سماجی اصلاحی کے لئے صرف کردیا۔ آپ ۳۰ سال تک مدرسہ غوثیہ روفیہ جیسے عظیم درسگاہ میں قابل فخر استاذ کی حیثیت سے تدریسی کارنامہ انجام دیا۔ آپ کی ذات ایک ایسے شجر سایہ دار کی مانند ہے جسکی چھاؤں میں ہزاروں تشنگان علوم نے علمی آسودگی حاصل کی اور آج جس کی ثمرات ہے کہ ایک وسیع علمی و فکری حلقہ مستفید ہو رہا ہے۔
آپ کے فیض یافتہ شاگردوں کی ایک لمبی فہرست ہے جو آج بھی اڈیشہ بیرون اڈیشہ کے مختلف اضلاع میں مساجد ، مدارس ، جامعات ، دار العلوم ، اسکولوں،کالجوں اور دیگر تحقیقی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ سب در حقیقت اسی علمی چراغ کے روشن کئے ہوئے چراغ ہیں جن کی روشنی آج بھی دور دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ ایک استاذ کا حقیقی سرمایہ اُسکے شاگرد ہوتے ہیں اور اسی اعتبار سے ماسٹر عبد الحکیم صاحب بےحد مالا مال ہیں۔
ہم ابنائے قدیم مدرسہ غوثیہ روفیہ دھام نگر آپ کی بارگاہ میں یہ ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ربِ ذوالجلال والاکرام آپ کی ان کاوش جمیل کو شرفِ قبولیت بخشے آمین بجاہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
*-: دعا گو :-*
*ابنائے قدیم مدرسہ غوثیہ روفیہ* ، *دھام نگر*










