مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے زیر اہتمام اکاڈمی کے آسنسول شاخ کی عمارت میں جاری اردو کتاب فیسٹیول کے چوتھے دن سیمینار بعنوان “ندیم شمش ۔ حیات وخدمات” ہوا جس میں ڈاکٹر عشرت بیتاب ، ڈاکٹر شمشیر عالم،ڈاکٹر مشکور معینی ،ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا ،ڈاکٹر فاروق اعظم ،ڈاکٹر محمدجمشید،ڈاکٹر شفقت کمال،عمران قریشی،ڈاکٹر نصیبہ خاتون ودیگر نے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔ چوتھے دن کے پروگرام کا اختتام مشاعرہ پر ہوا۔ معراج احمد معراج کی صدارت اور خالق ادیب کی نظامت میں سید انجم رومان،وقیع منظر،سلیم سرفراز،مسرت حسین عازم ،ندیم شعبانی، خورشید اقبال،خورشید ادیب، یاسین ثاقب،شکیل احمد شکیل،نیاز احمد نیاز، نشاط احمد دیوانہ،حشمت علی حشمت،معصوم رضا معصوم ،ساحل ربان،افتخار عظیم،محمد شکیل احمد، نگار آرا،امتیاز احمد انصاری ودیگر نے اپنے اپنےکلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ افتتاحی نظامت اکاڈمی کے رکن نسیم عزیزی نے کی جبکہ افتتاحی کلمات شکیل انور اور اظہار تشکر کہکشاں ریاض خوشی نے ادا کیا۔ کل یعنی اتوار اس پانچ روزہ کتاب فیسٹیول کا آخری دن ہےجس کا اختتام گزشتہ چار دنوں سے جاری طلبہ کے مختلف مقابلہ جاتی پروگرام میں اول،دوئم اور سوئم مقام پانے والے خوش نصیبوں کے درمیان تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگا۔










