مورخہ 14,ستمبر 25 کو شام سات بجے “فروغ ادب“ گریڈیہہ کی جانب سے کولڈیہا میں محمد مقصود کے ریائش گاہ میں ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت شہر گریڈیہہ کے معروف شاعر صاحب کتاب الحاج معین الدین شمسی صاحب نے کی اور نظامت شہر کے مشہور نقیب وشاعر سرفراز چاند نے کی بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر مہیش سنگھ نے شرکت کی اور مہمان خاص ڈاکٹر صفدر امام شامل ہوئے !
جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں !

الحاج مشکور میکش, تصور وارثی, سرفراز چاند,سلیم پرواز,اکرام الحق ولی,ڈاکٹر صفدر امام, صدام حسین صدام, انصار کونین اور مختار حسینی
مہمان خصوصی ڈاکٹر مہیش سنگھ کہا کہ “فروغ ادب“ ہی وہ واحد ادارہ ھے جو اردو کی ترقی کے لیئے کوشاں ہے !
میری نیک تمنائیں “فروغ ادب“ کے ساتھ ہے !
مہمان خاص ڈاکٹر صفدر امام نے مختار حسینی کو مبارکباد دیا اور “فروغ ادب“ کی جم کر تعریف کی اور کہا مستقبل میں “فروغ ادب“ گریڈیہہ جھارکھنڈ ہی نہیں پورے ملک میں چھا جائے گا !
اخر میں “فروغ ادب” کے بانی مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا اور کولڈیہا کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ کہا کہ “فروغ ادب“ کسی بیساکھیوں پر نہیں چلتا ؟
پروگرام کو کامیاب بنانے میں اکرام الحق ولی,محمد مقصود,محمد زبیر,محمد مختار اور کولڈیہا کے نوجوانوں کا بھرپور تعاون رہا پروگرام رات ساڑھے دس بجے تک چلا
آ









